209

المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ٹرسٹی شیخ عزیز الرحمن کا دورہ پاکستان

المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے ٹرسٹی جناب شیخ عزیز الرحمن گذشتہ دنوں کینیڈا سے مختصر دورے پر پاکستان پہنچے ۔ انھوں نے پاکستان میں قیام کے دوران لاہور میں المصطفیٰ آئی ہسپتال ، المصطفیٰ دسترخوان اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا خصوصی دورہ کیا ۔ ہسپتال پہنچنے پر ’’ المصطفیٰ ‘‘ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی اور’’ المصطفیٰ ‘‘ کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں ہسپتال اور دسترخوان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل اور سینئر نائب صدر خالد حمید فضل بھی موجود تھے ۔ شیخ عزیز الرحمن نے المصطفیٰ آئی ہسپتال کی ورکنگ ، کارکردگی اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے ایم ایس ، سرجن ، ڈاکٹرز اور دوسرے سٹاف کی لگن ، جذبے اور اخلاص کی تعریف کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں