’’ المصطفیٰ ‘‘کی ٹیم نے گذشتہ دنوں میانوالی ۔۔۔ جوہر آباد ۔۔۔ قائد آباد ۔۔ بندیال ۔۔۔ سرگودھا اور کبیروالہ کا دورہ کیا ۔۔ دورہ کے دوران شہر شہر سرسبز اور تروتازہ کر دینے والی ملاقاتیں ۔۔۔ بامقصد رابطے ۔۔۔ ’’ المصطفیٰ ‘‘کے ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب سہیل اختر نیازی کے ساتھ ’’ المصطفیٰ ‘‘کے مستقبل کے فلاحی منصوبوں پر طویل مشاورت ۔۔۔۔ بطل حریت ، مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدتوں بھری حاضری ۔۔۔ میانوالی میں ہمدم دیرینہ ، معروف سیاسی لیڈر پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی ، جامعہ اکبریہ کے پرنسپل ، ممتاز دینی راہنما صاحبزادہ عبدالمالک ، جے یو پی کے مرکزی راہنما عطاءاللہ خان روکھڑی ، دیرینہ تنظیمی ہمسفر ، معروف صحافی محمد یوسف چغتائی اور صاحبزادہ عمیر گیلانی سے ملاقاتیں ۔۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان کے آبائی گاوں بندیال میں زمانہ طالب علمی کے پیارے دوست ڈاکٹر انوارالحق بندیالوی کی’’ المصطفیٰ ‘‘ کی ٹیم کے اعزاز میں ضیافت ۔۔۔ قائد آباد میں پیکر خلوص و محبت احمد شیر گنجیال کے ساتھ بیٹھک ۔۔۔ جوہرآباد میں پیارے ، سجیلے اور البیلے بھائی فلک شیر گنجیال کے ساتھ سرشار کر دینے والی گپ شپ ۔۔۔ سرگودھا میں برادرم جاوید مصطفائی کے ساتھ ایک نشست ۔۔۔ اس یادگار سفر میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ میں میرے کولیگ عزیزم میاں حامد رضا سمیجہ اور طارق حسن بھٹی بھی میرے ہمراہ تھے ۔۔۔ احباب نے۔ملاقاتوں کے دوران ’’ المصطفیٰ ‘‘ کی شاندار فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور چیئرمین’’ المصطفیٰ ‘‘جناب عبدالرزاق ساجد کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔ پیارے احباب کی محبتوں اور چاہتوں کا بہت شکریہ ۔۔
225