170

المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور کے توسیعی منصوبہ کے تحت دو مزید فلورز کی تعمیر اور تزئین و آرائش مکمل

سوئی نادرن کمپنی کے جی ایم سید جواد نسیم نے نئے ” خواتین وارڈ ” کا افتتاح کیا
دس بیڈ کے خواتین وارڈ کو ڈاکٹر مسز نسیم صابر سید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے
رپورٹ : محمد نواز کھرل
المصطفیٰ آئی ہسپتال آئی ہسپتال لاہور کے توسیعی منصوبہ کے تحت ہسپتال کے مزید دو فلورز کی تعمیر تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ نئے فلورز پر خواتین اور مردوں کے الگ الگ وارڈز ، آپریشن تھیٹر ، آڈیٹوریم ، کلاس روم اور دفاتر تعمیر کئے گئے ہیں ۔ نئے تعمیر ہونے والے دس بیڈ کے شاندار خواتین وارڈ کو ڈاکٹر مسز نسیم صابر سید کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔ اس وارڈ کا افتتاح ڈاکٹر مسز نسیم صابر سید کے نیک نام اور خوش بخت بیٹے ، سوئی نادرن کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سید جواد نسیم نے کیا ۔
انھوں نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ا لمصطفیٰ آئی ہسپتال بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
مخیر حضرات المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ساتھ تعاون کر کے نیکیاں کمائیں ۔المصطفیٰ آئی ہسپتال بہت کم وقت میں لاہور کا سب سے زیادہ مفت آپریشن کرنے والا ایسا اہم ترین ہسپتال بن چکا ہے جو پرچی سے آپریشن تک مفت خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔
اس موقع پرالمصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر خالد حمید فضل ، المصطفیٰ کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی ، ہسپتال کے نائب صدر نوشیروان طارق ، نصرت سلیم ، محمد نواز کھرل ، طارق محمود بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں