272

’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انڑنیشنل ‘‘ کی طرف سے ’’ انٹرفیتھ افطار ڈنر ‘‘

راجہ فیض سلطان(لندن )
رمضان المبارک تقوی رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انڑنیشنل ‘‘ کی طرف سے مغربی لندن کے علاقہ آیزلورتھ کے ویسٹ تھیمز کالج میں منعقد کئے گئے ایک ’’ انٹرفیتھ افطار ڈنر ‘‘ میں مقررین نے کیا، اس موقع پر مسلمان، عیسائی،سکھ، ہندو اور یہودی مذہبی رہنماؤں ’’ ہونسلو فرینڈز آف فیتھ‘‘ کے عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور ’’ المصطفیٰ ویلفیر ٹرسٹ ‘‘ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد بھی تقریب میں شریک ہوئے، صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب کی کوریج کی، معروف دینی عالمہ رضوانہ لطیف نے اپنے خطاب میں کہا پیغمبر اسلام ص نے اپنی اُمت کو درس دیا کہ رمضان میں سحری سے افطاری تک بغیر کچھ کھائے پیئے رہنے سے اس جذبہ کو تقویت ملتی ہے کہ بھوک اور پیاس کا احساس کیا ہوتا ہے اور وُہ محروم طبقہ جو ایک وقت کے کھانے اور پینے کے صاف پانی تک اپنے لئے مہیا کرنے کے سے قاصر ہے اُن کی زندگی کیسے گُزرتی ہے ، انہوں نے کہا ماہ صیام کے روزے اسی لئے مسلمانوں پر فرض کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر یوکے چیپٹر المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ ، مقصود احمد نے اپنے خطاب کا آغاز پنجابی کے صوفی شاعر بابا بُلھے شاہ کے اس شعر سے کیا کہ
مسجد ڈھا دے مندر ڈھا دے
ڈھیندا جو کچھ ڈھا دے
اک بندے دا دِل ناں ڈھاویں
رب دلاں وچ رھیندا
اس شعر کا لُب لباب بھی یہی ہے کہ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے انسانوں سے بلا امتیاز کس کو دوسرے پر فوقیت نہ دیتے ہوئے محبت کریں تو اللہ تعالی خوش ہوتا ہے اُنہوں نے کہا ہماری خوش قسمتی ہے کہ’’المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ انڑنیشنل ‘‘کی وابستگی ہونسلو فرینڈز آف فیتھ جیسی معروف تنظیم سے ہے، مقصود احمد نے المصطفیٰ ٹرسٹ کے آئی ہسپتال اور آنکھوں کے موتیا کے 1,50,000 مفت اپریشز کا زکر کرتے ہوئے مزکورہ تنظیم کے دیگر فلاحی منصوبوں کا زکر بھی کیا، تقریب کی نظامت کے فرائض ہونسلو فرینڈز آف فیتھ کی چئیر پرسن چرن جیت کور نے کی جبکہ سیکرٹری ریورن بابرا مکینکی معاونت کے فرائض انجام دئیے تقریب کے اختتام پر خاضرین کے لئے افطار ڈنر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں