252

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لمصطفے آئی ہسپتال کے بنیاد گزار صدر جناب طارق حمید فضل کی وفات پر ، ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ۔۔۔۔ چیئرمین ” المصطفے ” عبدالرزاق ساجد کی خصوصی شرکت

محمد نواز کھرل
ابھی المصطفیٰ آئی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد شریف کی رلا اور تڑپا دینے والی موت کا غم تازہ تھا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل بھی ہم سے بچھڑ گئے ۔۔۔۔ ایک ماہ میں یہ دوسرا صدمہ تھا جو المصطفیٰ آئی ہسپتال کی ٹیم کو برداشت کرنا پڑا ۔۔ ناقابل بیان دکھ ۔۔۔ لامحدود غم ۔۔۔المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر جناب طارق حمید فضل نے نہایت شاندار اور باوقار زندگی گزاری ۔ مسکراتے چہرے والے اس شفیق ، خلیق اور نفیس انسان کی فلاحی خدمات قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں ۔۔۔ ” المصطفیٰ” کے زیراہتمام جناب طارق حمید فضل کی یاد میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔۔ جس کی صدارت المصطفیٰ کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد نے کی جو ڈاکٹر محمد شریف اور طارق حمید فضل کی وفات پر خصوصی طور پر پاکستان پہنچے تھے ۔ جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر حارث عتیق مہمان خصوصی تھے ۔ تعزیتی ریفرنس سے المصطفیٰ کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف ،المصطفیٰ آئی ہسپتال کے سرجن اور ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ، طارق حمید فضل کے بھائی خالد حمید فضل ، نوشیروان ( بیٹا ) ، سعد بن عطا ( بھتیجا ) ، عمر اقبال ( بھتیجا ) ، رابعہ ویلفیئر ہسپتال مصری شاہ کے صدر اور ماڈل سٹیل گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی مہر کاشف یونس ، لاہور کراکری ایسوسی ایشن کے صدر فرخ اقبال ، المائدہ ٹرسٹ کے صدر خواجہ محمد علی ، احسان ہسپتال کے صدر ثناءاللہ خان ، محترمہ مسرت قیوم ، میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، انجینئر عبدالرشید ارشد ، خواجہ جمشید امام ، مفتی انتخاب احمد نوری ، تجمل گرمانی اور نصرت سلیم نے خطاب کیا اور اپنی تقریروں میں طارق حمید فضل کو خراج تحسین پیش کیا ۔ محمد نواز کھرل نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔۔ تعزیتی ریفرنس میں بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات کے علاوہ صحافیوں ، شاعروں ، ادیبوں ، وکلا ، ڈاکٹرز اور طالب علم راہنماوں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق،ساجد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ طارق حمید فضل کا شاندار کردار و عمل ہمیشہ ہمارے لئے مشعل راہ بنا رہے گا ۔ ہم ان کے ادھورے خواب پورے کریں گے ۔ طارق حمید فضل خدمت خلق کی حسین راہوں کے مخلص مسافر تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں