138

مسجد اقصی میں قرآن کلاسز شروع ہونے پر اظہار تشکر کے لئے مانچسٹر میں المصطفیٰ کی شاندار تقریب ۔۔۔ کمیونٹی کے اہم افراد کی کہکشاں سج گئی

محمد نواز کھرل
قرآن کا نور ہی عالمی امن کا سبب بنے گا ۔ عبدالرزاق ساجد،میئر بری محترمہ شاہینہ ہارون کی بطور چیف گیسٹ شرکت
المصطفیٰ کو مسجد اقصی بیت المقدس میں قرآن سرکل کے قیام کا اعزاز ملنے پر اظہار تشکر کے لئے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں شاندار تقریب منعقد کی گئی ، جس میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی کہکشاں سج گئی ۔
تقریب کے مقررین نے قبلہ اول مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے کے لئے ” المصطفے وقفیہ ” کے قیام پر المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور المصطفے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ کتاب ہدایت قرآن مجید کا نور ہی عالمی امن کا ضامن بن سکتا ہے ۔ اسلامیان عالم قرآن کا نور پھیلانے کے لئے المصطفے کا ساتھ دیں ۔ میئر بری شائینہ ہارون نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے قرآن کلاسز کے منصوبے میں المصطفے کی شرکت خوش آئند ہے ۔ ہم اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ نے کہا کہ المصطفے کے فری آئی کیمپوں میں اب تک ایک لاکھ 73 ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ معروف بزنس مین اور فلاحی شخصیت بلال غفور چوہدری نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن سرکل کا قیام المصطفے کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ قرآن پڑھنے کے عمل میں معاونت کرنا کار ثواب ہے ۔ تقریب کے اہم شرکاء میں معروف شاعرہ ، افسانہ نگار اور ناول نگار محترمہ نغمانہ کنول شیخ ، شاہد انور چوہدری ، ناز خان ، میجر ( ریٹائرڈ ) راجہ ہارون خان ، اخلاق احمد وڑائچ ، ممتاز جاوید چٹھہ ، شیخ امتیاز ، سید خالد عباس ، عمیر تھہیم ، منزا سموئیل ، فرحان ملک ، وسیم چوہدری ، غلام مصطفے مغل ، راجہ فیض سلطان ، راجہ واجد ، چوہدری عارف ، محترمہ صابرہ ، اعجاز ملہی دیگر شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں