166

ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی خدمت کے لئے ‘‘المصطفیٰ’’کا امدادی مشن مسلسل جاری چیئرمین ‘‘المصطفیٰ’’ عبدالرزاق ساجد کا سات روزہ دورہ ترکی

‘‘المصطفیٰ ’’کی طرف سے دس ہزار زلزلہ متاثرین کو ہر روز تازہ کھانا کھلانے کا اہتمام ۔۔۔ گیس سلنڈر ، جنریٹرز ، ٹینٹ ، رضائیاں ، اشیائے خورد و نوش ، کمبل اور کپڑے تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔۔ ہسپتالوں میں زخمیوں کو میڈیسن اور تحائف پیش کئے گئے
رپورٹ : محمد نواز کھرل
6 فروری 2023 کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن اور ہلاکت خیز زلزلہ نے دونوں ممالک میں وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلہ کی شدت 7.8 تھی ۔۔ دونوں متاثرہ ممالک میں اب تک 40 ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں اور آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔۔ 25 ہزار سے زائد کئی کئی منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں ۔۔ ہزاروں گھر مسمار ہو چکے ہیں ۔۔ بے شمار مارکیٹیں اور پلازے گر چکے ہیں ۔۔ نظام زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔۔۔ لاکھوں بچے ، بوڑھے ، خواتین شدید زخمی حالت میں ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش سے دوچار ہیں ۔۔۔ ہنستے بستے شہر ، دیہات اور گھر اجڑ گئے ہیں ۔۔۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید ترین زلزلہ کے فورا بعد دونوں ممالک میں پہلے سے موجود ‘‘المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ ک’’ا نیٹ ورک ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر متحرک ہو گیا اور ترکیہ اور شام میں موجود ‘‘المصطفی ’’سے وابستہ رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ہزاروں انسانوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتالوں میں پہنچایا ۔ زلزلہ سے اگلے ہی روز ‘‘المصطفی ’’کے لندن ہیڈ آفس سے فوری طور پر مالی امداد ترکیہ اور شام میں ‘‘المصطفی ’’سکے ذمہ داران کو ارسال کر دی گئی اور زلزلہ زدگان کو کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔۔ 12 فروری کو چیئرمین ‘‘المصطفی ’’عبدالرزاق ساجد خود لندن سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکی پہنچے اور طویل سفر طے کر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹیم کو جوائن کیا ۔ لندن سے ترکیہ جانے والی ‘‘المصطفی ’’ٹیم نے سات روز کے دوران ہر روز کسی نئے علاقے میں پہنچ کر کھانے پینے کی اشیاء اور ضروریات زندگی پر مشتمل امدادی سامان خود اپنے ہاتھوں سے وسیع پیمانے پر تقسیم کیا ۔ جن شہروں میں ‘‘المصطفی ’’کی طرف سے کھانا اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے ان میں غازی ان تپ ، ادیامین ، ادنہ ، دیاربکر ، کلیس ، حاتے ، عثمانیہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ
kahramanmarss city
Trabzon street
Afsin elbistan new city
Hatay kirk Khan city
City Nurda
Antakya
Iskenderun
Ajana


میں ‘‘المصطفی ’’کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ‘‘المصطفی ’’کی طرف سے زلزلہ متاثرین تک امدادی سامان کی مسلسل ترسیل کے لئے ویئر ہاوس قائم کر کے بڑی مقدار میں سامان سٹاک کر لیا گیا ہے اور روزانہ مختلف علاقوں میں جنریٹر ، گیس سلنڈر ، ٹینٹ ، کمبل ، رضائیاں ، خشک دودھ ، چاول ، چینی ، بسکٹ ، پنیر ، بچوں کے لئے پیمپر ، تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ ‘‘المصطفی ’’کی طرف سے ہر روز دس ہزار افراد کو تازہ کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ زلزلہ متاثرین کو کھانے کی فراہمی کے لئے جگہ جگہ اوپن کچن قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ لندن سے جانے والی المصطفے کی ٹیم اور چیئرمین ‘‘المصطفی ’’عبدالرزاق ساجد نے Adana Hospital اور دوسرے کئی ہسپتالوں میں پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور انھیں ادویات ، فروٹ اور تحائف پیش کئے ۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زلزلہ زدگان کو المصطفے کی طرف سے میڈیسن کی فراہمی کا سلسلہ بھی مستقل بنیادوں پر جاری ہے ۔ لندن سے ترکی جانے والی المصطفے کی ٹیم نے مسلسل سات روز زلزلہ متاثرین کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد کم کرنے کی کوشش کی ۔ اور وہاں پر امدادی سرگرمیوں کا مستقل نظام بنا کر ریلیف ورک کو منظم بنیادوں پر استوار کر دیا ہے ۔ ترکیہ کی طرح شام میں بھی المصطفے کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ شام کے شہروں حلب ، ادلیب ، لتاکیر ، حامہ میں المصطفے کی ٹیم مسلسل تازہ کھانے کی فراہمی اور اشیائےژ خورد و نوش اور ضروریات زندگی کا دوسرا سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہے ۔
المصطفے کی ٹیم اپنے ڈونرز اور دردمند افراد سے اپیل کرتی ہے کہ ترکیہ اور شام کے لاکھوں زلزلہ متاثرین کے درد بانٹنے کے مشن میں المصطفے کا ساتھ دیں تاکہ دونوں ممالک میں جاری امدادی مشن جاری رہے اور بے گھر ہونے والے انسانوں کی داد رسی ہوتی رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں