131

سکاٹ لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکاٹش پارلیمینٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اور سکاٹش لیبر لیڈر انس سرور نے “عید کیک ’’ کاٹا


فیاض رحیم
نمائندہ خصوصی ، سکاٹ لینڈ

منگل دو مئی کو سکاٹ لینڈ کی تاریخ میں اس وقت ایک نئے باب کا اضافہ ہوا جب حال ہی میں منتخب ہونے والے سکاٹ لینڈ کے پہلے پاکستان نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف اور پاکستان نژاد سکاٹش لیبر لیڈر انس سرور نے سکاٹ لینڈ کے دارلحکومت ایڈنبرا میں سکاٹش پارلیمنٹ میں عیدالفطر کی مناسبت سے “عید مبارک “ کیک کاٹ کر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اس خوبصورت منفرد اور تاریخی تقریب میں پورے سکاٹ لینڈ سے نہ صرف مسلمان بلکہ مقامی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی معزز مہمانوں میں ایڈنبرا کے لارڈ پراوسٹ رابرٹ الڈریج گلاسگو میں پاکستانی قونصلیٹ ذاہد رضا ترکی کے قونصلیٹ ممبران پارلیمنٹ مسلم تنظیموں کے عہدیدارن سکاٹ لینڈ کی تمام بڑی مساجد کمینونٹی سنٹرز کی انتظامیہ اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے سکاٹ لینڈ کے شہروں ایڈنبرا گلاسگو ابرڈین ڈنڈی کے علاوہ انگلینڈ کے کئی شہروں سے آئے ہوئے مہمان بھی شریک ہوئے بھارت بنگلہ دیش اور کئی افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمان بھی موجود تھے تقریب کو مسلم کونسل آف سکاٹ لینڈ اور سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبر بنگلہ دیشی نژاد فیصل چوہدری اور کوکب سٹیواٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا تقریب میں تلاوت قران پاک بھی کی گئی جونہی تاریخ رقم کرنے والے سکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف تشریف لائے تو ان کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا گیا حاظرین کا جوش و خروش دیدنی تھا ہر کوئی ان کو پہلے مبارکباد دینے کے لیے بے تاب تھا حمزہ یوسف نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے فیصل چوہدری کوکب سٹیوارٹ اور مسلم کونسل آف سکاٹ لینڈ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مجھے لاکھوں کی تعداد میں مبارکبادوں کے پیغامات ابھی تک موصول ہو رہے ہیں میں آپ کا بہت مشکور ہوں میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے ایک بہت لمبا سفر طے کیا ہے جو آپ سب کی سپورٹ کے بغیر ممکن نیں تھا مجھے ابھی تک وہ دن یاد ہے جب میں پہلی مرتبہ2007 میں پہلے پاکستانی رکن سکاٹش پارلیمنٹ بشیر احمد مرحوم کے ساتھ ایک ریسرچر کے طور پر یہاں آیا تھا اس وقت میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں اس پارلیمنٹ میں سکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر ہوں گا انہوں نے اس موقعہ پر سابق رکن پارلیمنٹ ویسٹ منسٹر اور پاکستان میں پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور اور بشیر احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے ہر جگہ میری بہت حوصلہ افزائی اور بھر پور رہنمائی کی حمزہ یوسف نے انس سرور کو سکاٹش لیبر پارٹی کا پہلا پاکستانی نژاد چیرمین منتخب ہونے پر بھر پور مبارکباد دی انہوں نے سکاٹش پارلیمنٹ کے پہلے سکھ رکن پان گوتھل پہلی مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ کوکب سٹیو رٹ بنگلہ دیشی نژاد رکن فیصل چوہدری اور سب سے کم عمر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے والی ایما Emma کو بھی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتی کمیونٹی کو متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے اور ہماری کامیابیوں کا یہ سفر رکنا نیں چاہیئے سکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد چیرمین انس سرور تقریر کے لیے آئے تو ہال ایک بار پھر بھرپور تالیوں سے گونج اٹھا انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں نے حاضرین کی بھرپور محبت اور حوصلہ افزائی کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس دلفریب تقریب میں شرکت کر کے بہت ھی خوشی محسوس ہو رہی ہے میں آپ سب سے یہ درخواست کروں گا کہ عید کے اس مبارک موقعہ پر ترکی پاکستان اور شام میں اپنے زلزلہ زدگان بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں اور ان کی ہر ممکن مدد فرمائیں اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ جناب سید زاہد رضا ایڈنبرا کے لارڈ پراوسٹ جناب رابرٹ الڈریج Robert Eldridge اور مسلم کونسل آف سکاٹ لینڈ کے جناب محمد ادریس اور ترکی کے قونصلیٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں