110

ہم قرآن وسنت سے ماخوذ تصوف کے قائل ہیں

مراکش میں دسویں سالانہ تصوف انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

:رپورٹ
پیرزادہ ڈاکٹر مسعود احمد رضا الرفاعی
پریذیڈنٹ اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز

اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز کی دسویں سالانہ کانفرنس مراکش کے شہر گلمیم میں ماء العینین فاؤنڈیشن اور کنگ محمد الاول یونیورسٹی وجدہ کے تعاون سے منعقد ہوئی ۔ جس کی سرپرستی اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز کے سیکرٹری جنرل فضیلة الشيخ ڈاکٹر محمد عجان الحدید الرفاعی الحسینی مجدد طریقہ رفاعیہ ترکی اور ماء العنین فاؤنڈیشن کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر فؤاد ماء العنین اور ڈاکٹر وسام شھیر دائریکٹر محمد الاول یونیورسٹی وجدہ اور گلمیم نے گورنر سید نجم نے کی۔تصوف کانفرنس میں دنیا بھر سے ۳۳ سے زائد ممالک کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ برطانیہ ، سے عبد الرزاق ساجد چئیر مین المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ نے پیرزادہ ڈاکٹر مسعود احمد رضا الرفاعی کی دعوت پر کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت اور خطاب کیا انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی نمائندگی کی، پیرزادہ ڈاکٹر مسعود احمد رضا الرفاعی نے کانفرنس میں تصوف سنی کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا اور اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز کی طرف سے تمام علماء و مشایخ ، مغرب کے بادشاہ محمد السادس اور مغرب کی حکومت تمام اداروں علماء و مشایخ کا شکریہ ادا کیا ، بالخصوص انہوں نے ماء العنین کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر فواد ماء العنین ، سیدی علی ماء العنین اور انکی ساری ٹیم اور ڈاکٹر وسام شھیر ڈائریکٹر محمد الاول یونیورسٹی وجدہ اور ان کی ساری ٹیم اور ڈاکٹر محمد ذرفوفی استاد جامعة محمد و پریذیڈنٹ اکیڈمی آف صوفی سکالرز مغرب کا کانفرنس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب کانفرنس پر انہیں مبارکباد دی ، اس موقع پر اکیڈمی آف صوفی سکالرز کی طرف سے کانفرنس کا مجلہ بھی شائع کیا گیا اور ماء العنین فاؤنڈیشن اور محمد الاول یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی ساحل الحاج کے ساتھ ایگریمنٹ پر بھی دستخط کئے گئے، سنگال سے مشہور داعی قاضی مرتضی بوسو قاضی محکمہ شرعیہ اور سنگال کے صدر کے ایڈوائزر نے ، عراق سے پروفیسر ڈاکٹر انس عیساوی عراق یونیورسٹی و پریذیڈنٹ اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز بغداد، لبنان سے شیخ ڈاکٹر ریاض بازو نائب صدر ورلڈ صوفی فورم، آسٹریلیا سےشیخ ڈاکٹر محمد عبد الناصر شمسین ممبر ایجوکیشن کمیٹی اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز آسٹریلیا و پریذیڈنٹ اکیڈمی آسٹریلیا ، چین سے طریقہ نقشبندیہ کے نائب ڈاکٹر علی نقشبندی،مصر سے ڈاکٹر محمد یحی کتانی الازھری صدر رباط العلم فاؤنڈیشن اسکندریہ، ڈاکٹر حمدی قندیل صدر پیس فاؤنڈیشن مصر،مشہور صحافی استاد حسن الشاذلی ، عمرو رشدی،اردن سے ڈاکٹر محمد صبحی العایدی صدر اکیڈمی آف صوفی سکالرز اردن، ڈاکٹر صفوان عضیبات ممبر ایجوکیشن کمیٹی اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز و ڈائریکٹر افتاء اردن ،مغرب سے ڈاکٹر عبد الناصر آشلوار ممبر اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز مغرب، اٹلی سے شیخ ڈاکٹر بدری مدانی امام مسجد الجمہوریہ التونسیة بالارامو اٹلی،نائجیریا سے طریقہ تیجانیہ کے شیخ ڈاکٹر سلیمان فاروق مفتی و ایڈوائزر اسلامک افئیرز نائجیریا،بلجیئم سے ڈاکٹر نصر الدین میر ممبر ایڈمنسٹریشن اکیڈمی آف صوفی سکالرز ، ڈاکٹر محمد لخضر ذرفوفی السلیمانی الحسنی استاد محمد الاول یونیورسٹی وجدہ مغرب، سیدی علی ماء العینین مغرب کے علاوہ دوسرے علماء و مشایخ ، سیاسی اور سماجی ، حکومتی شخصیات اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اور جن سکالرز نے اپنے مقالہ جات پیش کئے لیکن کانفرنس میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے پاکستان سے علامہ ظہیر عباس قادری الرفاعی ،کردستان عراق سے پروفیسر ڈاکٹر حسن مفتی استاد صلاح الدین یونیورسٹی ارابیل ، صدر افتاء کونسل کردستان عراق ، نائب صدر ایجوکیشن کمیٹی اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز، یوکرائن سے یوکرائن کے مفتی شیخ احمد تمیم مفتی یوکرائن و صدر اسلامی یونیورسٹی یوکرائن ، عراق سے ڈاکٹر احمد حامد المولی ممبر ایجوکیشن کمیٹی اکیڈمی آف صوفی سکالرز ،ڈاکٹر محمد مسعود ابو زید استاد الفقہ فیکلٹی آف شریعہ لیبیا، صومالیہ سے ڈاکٹر محمد عمر سید باسکوتہ باعلوی دارالعلوم یونیورسٹی مقدیشو صومالیہ ، سری لانکا سے شیخ محمد رضا بن عبد الطیف مخدومی صدردارالفتوی سریلانکا و ڈائریکٹر حسینیہ کالج، یمن سے ڈاکٹر عبد الفتاح قدیش الیافعی صنعاء یمن اور دوسرے علماء و مشایخ نے مقالات کے ذریعے شرکت کی۔آخر میں کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ 1-تصوف منہج ربانی ہے اور ہم اسی تصوف کے قائل ہیں جو قرآن و سنت سے ماخوذ ہے۔ اور صوفی وہ عالم ہے جو اخلاص کے ساتھ اپنے علم پر عمل کرتا ہے۔ اور ہم ان تمام لوگوں سے برآت کا اعلان کرتے ہیں جو جہالت کی بناء پر تصوف کو بدنام کرتے ہیں۔ 2-تصوف ربانی اور نبوی منہج پر قائم ہے جس میں اللہ اوراسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا درس دیا جاتا ہے اور جو اہل و سنت کے عقائد کے مطابق ہے۔3-تصوف کا ناصبی اور خارجیت سے کوئی تعلق نہیں یہ صرف اہل قسمت و جماعت کے عقائد پر مبنی ہے۔4- تصوف ہر عام و خاص کو تواضع اچھا معاملہ اور حضور کے اخلاق کے اتباع کی دعوت ہے۔5-ہر قسم کی دہشت گردی سے ہم برأت کا اعلان کرتے ہیں ۔ اور دنیا بھر میں امن و محبت اور رواداری کے قائل ہیں۔6- ہم دنیا بھر کے صوفیا کو اتحادو اتفاق کی دعوت دیتے ہیں اور زاویا ، کالجز، مدارس ، یونیورسٹیز قائم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ 7- دنیا بھر میڈیا کے ذریعے تصوف کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے میگزین، ٹی وی چینلز قائم کیے جائیں اور اخبارات کا اجرا ء کیا جائے ۔8- اکیڈمی آف انٹرنیشنل صوفی سکالرز تمام علماء و مشایخ کا شکریہ ادا کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔اوراسلامی ممالک ، یورپ ، امریکہ کنیڈا برطانیہ میں بھی اٹنٹرنیشنل تصوف کانفرسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے آخر میں مغرب کے بادشاہ امیر المؤمنین محمد السادس اور ان کے تمام خاندان مغرب کے تمام عوام اور بالخصوص شیخ ماء العنین اور ماء العینین فاؤنڈیشن اور تمام ممبرز اور محمد الاول یونیورسٹی کے اساتذہ طلباء اور علما و مشایخ کے لئے دعا کی گی۔فلسطین ، کشمیر ، پاکستان ، ترکی اور تمام اسلامی ممالک کے مسلمانوں کی سلامتی اور دنیا میں امن کے لئے دعا کی گئی ۔کانفرنس کے اختتام کے بعد مختلف زاویوں اور مزارت پر حاضری دی گئی اور محفل نعت و ذکر میں شمولیت کو یقینی بنایا گا۔ اس کا آغاز گلمیم سے ہوا اس کے بعد تزنیت ، اکردوس، آیت الرخاء، تکوشت، مراکش، رباط، فاس، مکناس ( مولای ادریس ) اور آخری مجلس کا انعقاد وجدہ میں ہوا ۔ اس طرح مغرب کا دس دن کا تبلیغی ، دینی اور روحانی دورہ اختتام پذیر ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں