98

اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی دعوت پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے وفد کا داتا دربار ہسپتال لاہور کا دورہ

محکمہ اوقاف اور المصطفے کے اشتراک سے مختلف فلاحی منصوبوں میں باہمی تعاون کی ابتدائی مشاورت کے بعد پہلے مرحلے میں المصطفے کے اعلی سطحی وفد کا داتا دربار ہسپتال کا تفصیلی دورہ ۔۔۔ سید ہجویر مخدوم امم حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پرانوار کے سائے تلے 1961 سے بروئے کار داتا دربار ہسپتال 52 کنال اراضی پر مشتمل ایک بڑا شفاخانہ ہے جس سے ہزاروں مریض ہر روز استفادہ کرتے ہیں ۔۔۔ داتا دربار ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالحمید اور ان کے سٹاف نے المصطفے کے وفد کا استقبال کیا اور وفد کو ہسپتال کے تمام شعبہ جات دکھانے کے بعد تفصیلی بریفنگ دی ۔۔ بریفنگ دینے والوں میں اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رجسٹریشن اینڈ لینڈ ریکارڈ قاضی عبدالرزاق اور ڈاکٹر گل زمان خان شامل تھے ۔۔۔۔ اس موقع پر انسانیت کی خدمت کے لئے باہمی اشتراک کی مختلف صورتوں پر غور و فکر اور تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔ المصطفے کا وفد مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم ، ہیڈ آف فنانس طارق محمود ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر حامد رضا ، پیرزادہ اکمل اویسی اور عظیم پاشا پر مشتمل تھا ۔۔۔ سیکریٹری اوقاف محترم ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری صاحب کا خصوصی شکریہ ، جن کی خصوصی دلچسپی سے یہ سب کچھ ممکن ہوا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں