107

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں المصطفیٰ کا فری آئی کیمپ

وی سی جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کیمپ کا افتتاح کیا
میں کئی بار المصطفیٰ آئی ہسپتال وزٹ کر چکا ہوں ، بلاشبہ المصطفیٰ ہسپتال معیاری اور مثالی ہسپتال ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی ( وائس چانسلر جی سی یو )
تاریخی روایات اور قابل فخر تاریخ کی حامل ، عظیم اور قدیم درسگاہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے کیمپ کا افتتاح کیا اور اپنی آنکھوں کا چیک اپ بھی کروایا ۔۔ کیمپ صبح دس سے شام چار بجے تک مسلسل جاری رہا ۔۔ کیمپ کے دوران 450 افراد کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو نظر کے چشمے اور ادویات پیش کی گئیں ۔۔ کیمپ سے استفادہ کرنے والوں میں جنوبی ایشیا کی اس اہم ترین یونیورسٹی کے معزز و محترم اساتذہ کرام ، طلباء و طالبات ، وائس چانسلر کا پرسنل سٹاف ، سیکورٹی سٹاف ، ملازمین اور ان کی فیملیز ، نیو ہوسٹل ، اقبال ہوسٹل اور قائد اعظم ہوسٹل کے ملازمین ، یونیورسٹی کی تمام لائبریریوں کے ممبران شامل تھے ۔۔ جن اساتذہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور آنکھوں کا معائنہ کروایا ، ان میں عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حیدر ، آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا ، لا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ جناب اطہر رضوی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شہزاد احمد ، چیف لائیبریرین جناب محمد نعیم ، میڈی کیئر کلب کے ایڈوائزر رستم عباس میر ، میڈم مہک ، عابد شہزاد اسلم کے علاوہ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، لا ڈیپارٹمنٹ ، عریبک اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز شامل تھے ۔۔۔ کیمپ میں المصطفے آئی ہسپتال کی ٹیم ( ڈاکٹر جویریہ ، ڈاکٹر فہیم عباس ، زرنین حاجرہ ، ایمان فاطمہ ، رانا بلال ، محمد ناصر اور محمد عرفان ) نے خدمات سرانجام دیں جبکہ المصطفے کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر حامد رضا نے کیمپ کا دورہ کیا اور وائس چانسلر محترم پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی سے ملاقات کی ۔۔۔ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے جی سی یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کی فعال تنظیم ” الفلاح سوسائیٹی ” نے بہترین معاونت فراہم کی اور سوسائیٹی کے عہدیداران حافظ محمد شیر زمان ( صدر ) ، سیدہ مہوش فیاض چوہدری ( نائب صدر ) ، ماہ نور نعمان ملک ( فنانس سیکریٹری ) ، طوبہ خان ( انفارمیشن سیکریٹری ) ، زنیرا ذاکر ( چیف کوآرڈینیٹر ) ، طاہر محمود ( جوائینٹ سیکریٹری ) ، ہانیہ ( ایونٹ منیجر ) ، ایمان عزیز چیمہ ( سٹیج سیکریٹری ) ، محمد عرفان ( چیف کوآرڈینیٹر ) نے کیمپ کے دوران فرائض سرانجام دیئے ۔۔۔ جی سی یونیورسٹی کی الفلاح سوسائیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر نعیم انور الازہری نے فری آئی کیمپ کی سرپرستی کی ۔۔ کیمپ کے افتتاح اور دورے کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ میں خود کئی بار المصطفے آئی ہسپتال وزٹ کر چکا ہوں ، بلاشبہ المصطفے آئی ہسپتال ایک معیاری اور مثالی ہسپتال ہے ۔ مستحق مریضوں کو پرچی سے آپریشن تک تمام تر سہولیات مفت فراہم کرنے والے اس ہسپتال کا معیار ، ماحول ، ڈاکٹرز ، سرجن ، سٹاف ، آپریشن تھیٹر ، جدید مشینیں اور آلات ، سب کچھ متاثرکن ، لائق تحسین اور قابل قدر ہے ، المصطفے آئی ہسپتال کے سرجن پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری جی سی یونیورسٹی کے اولڈ سٹوڈنٹ ہیں ۔ المصطفے آئی ہسپتال کی طرف سے جی سی یونیورسٹی کے نیو کیمپس ( کالا شاہ کاکو ) میں بھی کیمپ لگایا جا چکا ہے ، جس پر میں چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں