159

“المصطفیٰ ” اسلام آباد میں آنکھوں کے علاج کے لئے جدید ہسپتال تعمیر کر رہاہے

دُنیا کے دیگر ممالک کیطرح امریکہ و کینیڈا میں بھی کام کا آغاز کر دیا ہے
علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر بروکلین نیویارک کی جانب سے چیئرمین “ المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ “ اور انکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

بیورو رپورٹ امریکہ:
المصطفیٰ کے چئیرمین عبدرزاق ساجد کے اعزاز میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر بروکلین نیویارک کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا، مہمان خصوصی معروف عالم دین مفتی عبدالرحمان قمر، میزبان تصور حسین گیلانی، جبکہ مقررین میں المصطفیٰ ریلیف ایڈ امریکہ کے ڈائریکٹر محمد عثمان خان نوری، ملک ناصر، طاہر بھٹہ، چودھری جاوید ، مہمانو ں میں طارق بٹ، شیخ محمد عارف، محمد اشرف ضیائ، عارف بٹ، چودھری مقصود، راجہ ضمیر، شیخ اشفاق، مشتاق کمبوہ، منور گوندل ، سجاد مدنی سمیت دیگر شامل تھے، المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ مفتی عبدالرحمان قمر اسلاف کی نشانی ہیں، میں ایک کارکن ہوں، ہمیشہ علما و مشائخ عظام کی خدمت اور دین اسلام کے فروغ کے لئے کوششیں کی ہیں، المصطفیٰ کی حاجی حنیف طیب نے بنیاد رکھی تھی، المصطفیٰ 22ممالک میں کام کررہی ہے، المصطفیٰ پہلی مسلم چیرٹی ہے جس نے فری آئی کیمپ لگائے ، اور اندھے پن میں مبتلا افراد کی زندگیوں کو تبدیل کردیا، المصطفیٰ لاکھوں مریضوں کی آنکھوں کا علاج اور آپریشن کرچکی ہے، ضرورتمند اور مستحق مریضوں کی آنکھوں کے ٹیسٹ، لینز اور لیزر سرجری سمیت تمام خدمات مفت مہیا کی جاتی ہیں، المصطفی آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور میں مریضوں کا علاج اور دو وقت کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے، اسلام آباد میں جلد آنکھوں کا بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا،عثمان خان نوری نے کہا کہ المصطفیٰ کے زیر اہتمام کراچی میں یتیم خانہ ، اولڈ ہوم، ہسپتال سمیت دیگر فلاحی منصوبے چل رہے ہیں، المصطفیٰ پوری دنیا میں سرگرم ہے، امریکہ اور کینیڈا میں بھی المصطفیٰ کی بنیاد رکھ دی ہے،المصطفیٰ سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، مفتی عبدالرحمان قمر نے کہا کہ عبدالرزاق ساجد کو زمانہ طالبعلمی سے جانتا ہوں ، المصطفیٰ پوری دنیا میں انسانی خدمت کررہی ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ترقی عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں