98

ہمارا ادارہ دُنیا کے 22 ممالک میں خدمت انسانی کے لئے کام کر رہا ہے ۔ عبد الرزاق ساجد

ضیائی الکرم اسلامک سینٹر بروکلین نیویارک میں چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں تقریب
بیورو رپورٹ امریکہ:
المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں ضیائ الکرم اسلامک سنٹر بروکلین نیویارک میں استقبالیہ دیا گیا، جس کے میزبان ڈاکٹر شہباز احمد چشتی تھے، تقریب میں المصطفیٰ ریلیف ایڈ یو ایس اے کے ڈائریکٹر عثمان خان نوری، پیر سید معین گیلانی، علامہ سجاد مدنی، سلطان محمود خان، نیازبھٹی، قاری امجد اقبال، عرفان حسین اعوان، فضل الرحمان، محمد صادق، یوسف مرزا ، علامہ انوار علوی سمیت دیگر موجود تھے۔ المصطفیٰ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ دنیا کے 22ملکوں میں خدمت انسانیت کا کام کررہی ہے، المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور میں آ نکھوں کا مفت علاج جاری ہے جبکہ المصطفیٰ فری دستر خوان میں روزانہ سینکڑوں افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جاتاہے ، ضیائ الکرم اسلامک سنٹر کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے کہ دین کی خدمت کررہی ہے، جس پر ڈاکٹر شہباز چشتی کو مبارک باد دیتا ہوں ، اور امید کرتا ہوں کہ یہ ادارہ دین کی خدمت جاری رکھے گا، پیر کرم شاہ بہت شفقت کرتےتھے، اور بطور خاص مہمان بھیرہ میں ٹھہراتے تھے، عثمان نوری نے کہا کہ المصطفیٰ یو ایس اے بے گھر افراد اور بزرگوں کے لئے جلد کام شروع کرے گی، ڈاکٹر شہباز چشتی نے کہا کہ بروکلین میں ڈیڑھ ملین ڈالر سے ضیا الکرم سنٹر قائم کیا، جلد مدرسہ بھی قائم کریں گے، ادارے میں قران حفظ کی کلاسیں بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں