138

ایوان کارکنان تحریک پاکستان ( لاہور ) میں المصطفیٰ کا فری آئی کیمپ

نظریاتی سمر سکول میں سینکڑوں بچوں کی آئی سکریننگ
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام المصطفیٰ آئی ہسپتال کی ٹیم نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ لاہور ( ایوان کارکنان تحریک پاکستان ) میں جاری نظریاتی سمر سکول میں ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا ۔ کیمپ صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا ۔ کیمپ کے دوران کم و بیش 120 بچوں کی آنکھوں کا جدید مشینوں پر معائنہ کیا گیا اور انھیں ادویات پیش کی گئیں ۔ کیمپ سے استفادہ کرنے والوں میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ملازمین بھی شامل تھے ۔ کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کئے ۔ اس موقع پر المصطفیٰ کے ڈائریکٹر میڈیا محمد نواز کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیت کے جذبے کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان عطیہ خداوندی ہے جس کی قدر کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ نئی نسل کو نظریہ پاکستان کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نواز کھرل نے بتایا کہ المصطفیٰ دنیا کے 22 ممالک میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں میں ایک لاکھ ستر ہزار مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال پرچی سے آپریشن تک مفت خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔۔ تقریب میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکریٹری عمران گل ، المصطفیٰ کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر حامد رضا ، سیف اللہ ، سید عابد شاہ ، عثمان کسانہ ، زید حبیب بھی موجود تھے ۔ فری آئی کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والی ٹیم میں ڈاکٹر جویریہ ، فہیم عباس ، رانا بلال ، تحریم نور ، ڈاکٹر عائشہ شامل تھیں ۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں