87

المصطفیٰ قربانی پراجیکٹ 2023 المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کی ٹرسٹی رضوانہ لطیف نے قربانی پراجیکٹ کی از خود نگرانی کی

اسلام آباد ،لاہور ،چولستان ،چنیوٹ، میانوالی، گجرات، فیصل آباد، اوکاڑہ سمیت سندھ، بلوچستان خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر میں 1300 بڑے جانور قربان کر کے ان کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا

رپورٹ : محمد نواز کھرل
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام عید الاضحی کے موقع پر دنیا کے 22 ممالک سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر کے 60 سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں ۔ مجموعی طور پاکستان میں 1300 اور دنیا بھر میں ہزاروں جانور ذبح کر کے ملک ملک شہر شہر قصبہ قصبہ بڑے پیمانے پر مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 200 جانور ، آذاد کشمیر میں 150 ، بلوچستان میں 60 ، سندھ میں 100 ، خیبرپختونخواہ میں 100 ، چولستان میں 100 ، مظفرگڑھ میں 100 ، میاں چنوں میں 40 ، اسلام آباد میں 20 ، راولپنڈی میں 20 ، چنیوٹ میں 10 ، میانوالی میں 10 ، ٹانڈہ ( گجرات ) میں 10 ، فورٹ عباس میں 5 ، جھنگ میں 5 ، فیصل آباد میں 10 ، خانیوال میں 5 ، جڑانوالہ 4 ، اوکاڑہ میں 4 ، وزیر آباد میں 3 ، اوکاڑہ میں 3 ، قائد آباد ( خوشاب ) میں ایک ، اڈہ شیخن ( چنیوٹ ) میں 3 جانوروں کی قربانیاں کی گئیں ۔ مجموعی طور پر لاکھوں خاندانوں نے المصطفیٰ کے قربانی پروجیکٹ سے استفادہ کیا ۔۔ المصطفیٰ کے رضاکاروں نے غریب بستیوں ، جھگیوں ، معذور اور نابینا افراد کے اداروں میں پہنچ کر ان افراد تک گوشت پہنچایا ، جنہیں سارا سال گوشت میسر نہیں آتا ۔ المصطفیٰ کی ٹرسٹی محترمہ رضوانہ لطیف قربانی پروجیکٹ کی نگرانی کے لئے سات روز پاکستان میں مقیم رہیں اور لاہور ، میاں چنوں ، مظفرگڑھ مختلف شہروں میں اپنے ہاتھوں سے گوشت اور عیدی تقسیم کی ۔ محترمہ رضوانہ لطیف نے لاہور میں کوٹ لکھپت کی غریب بستی میں غریب ، یتیم اور مساکین کے ساتھ عید منائی اور ان میں عید کے تحائف تقسیم کئے ۔ گوشت کو خراب ہونے سے بچانے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچانے کے لئے چلرز ( ٹھنڈی گاڑیوں ) کا بندوبست کیا گیا تھا جبکہ ہر جگہ جانوروں کے چیک اپ کے لئے ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود رہے ۔ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آذاد کشمیر میں المصطفیٰ کے ہزاروں رضاکار عید سے پہلے اور عید کے تین روز مسلسل جانور خریدنے ، متعلقہ قربان گاہوں تک پہنچانے ، ذبح کر کے گوشت تیار کرنے ، پیکنگ اور پھر گوشت کی تقسیم کے مشکل کام میں مصروف رہے ۔ مظفرآباد ( آذاد کشمیر ) میں کشمیری مہاجرین اور پشاور کے نواح میں افغان مہاجرین کے کیمپوں میں اجتماعی قربانیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔۔۔ پاکستان کے علاوہ فلسطین ، برما ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، گیمبیا ، ملاوی ، انڈیا ، نائیجیریا ، کینیا ، یمن ، شام ، لبنان ، تنزانیہ سمیت 22 ممالک میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ شامی اور روہنگیا مہاجرین کو وافر مقدار میں تازہ اور صحت مند گوشت فراہم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر قربانیوں کا خصوصی بندوبست کیا گیا ۔۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے قربانی پروجیکٹ میں دن رات کام کرنے والی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ المصطفیٰ کے قربانی پروجیکٹ کے ذریعے لاکھوں بندگان خدا کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا گیا اور غربت زدہ چہروں پر مسکراہٹ سجائی گئی ۔ المصطفیٰ نے گھر گھر گوشت پہنچانے کا ہدف مکمل کر لیا ہے ۔ المصطفیٰ کی ٹیم ” ہر وقت خدمت اور بروقت خدمت ” پر یقین رکھتی ہے ۔ مخیر حضرات خدمت خلق کے مشن کو تیز تر کرنے اور دکھی انسانیت کے درد بانٹنے کے لئے المصطفیٰ کا ساتھ دیں ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں