المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی ہدایت پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے دریائے ستلج میں آنے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ المصطفیٰ کے رضاکار قصور ، اوکاڑہ اور پاکپتن شریف میں ریسکیو اور ریلیف کے کام میں مصروف ہیں ۔ سیلاب زدگان کو کھانے کی فراہمی جاری ہے اور میڈیکل کیمپ لگا کر سیلاب زدگان کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔ المصطفیٰ کی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں پانی میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد نے کہا ہے کہ المصطفیٰ سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو اور ریلیف کا کام مسلسل جاری رہے گا ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
221