127

امریکہ سے تشریف لائےمعزز مہمان پروفیسر جاوید الحق سندھو کا المصطفیٰ آئی ہسپتال اور المصطفیٰ دسترخوان کا دورہ

ایک عظیم صوفی سے منسوب تاریخی قصبہ شاہ جیونہ ضلع جھنگ سے آبائی تعلق رکھنے والے ، امریکہ سے تشریف لائے معزز و محترم پروفیسر جاوید الحق سندھو ہفت رنگ اور ہشت پہلو شخصیت ہیں ۔۔۔ محترم سندھو صاحب ماضی میں خواجہ غلام فرید ڈگری کالج رحیم یار خان میں صدر شعبہ اردو کے منصب پر فائز رہے اور پورے علاقہ میں علم کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ جمال اور کمال کے رنگوں سے سجی یہ ہشت پہلو شخصیت پچھلے کئی برس سے نیو جرسی امریکہ میں اپنے بچوں اور بچوں کے بچوں کے ساتھ مقیم ہے ۔۔۔ ان کا علمی و ادبی ذوق قابل رشک ہے ۔۔۔ پچھلے دنوں محترم سندھو صاحب نے پاکستان میں قیام کے دوران ” پرچی سے آپریشن تک مفت خدمات سرانجام دیتے المصطفی آئی ہسپتال لاہور ” کو وزٹ کیا ۔۔۔ اس وزٹ میں چوہدری محمد ارشد باجواہ اور چوہدری مقبول احمد انجم بھی وفد کا حصہ تھے ۔۔ معزز مہمانوں نے المصطفی آئی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ المصطفی دسترخوان کا بھی دورہ کیا اور انسانیت کی خدمت کے لئے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کی تعریف کی اور چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں