42

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ تھرپارکر سندھ میں تعلیم، فنی تربیت، پینے کے صاف پانی اور علاج معالجہ کے منصوبے شروع کرے گاْ

ابتدائی طور پر تھرپارکر میں 40مساجد بنائی جائیں گی جس کے لئے متعلقہ علاقوں کی تفصیل اور دستاویزات بھیجی جائیں گی، آئی سنٹر بھی قائم ہوگا جہاں آنکھوں کے مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات اور سفید موتیا کے آپریشن کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی
ایمز رپورٹ

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ تھرپارکر سندھ میں تعلیم، فنی تربیت، پینے کے صاف پانی اور علاج معالجہ کے منصوبے شروع کرے گاْ۔ اس سلسلہ میں لندن ہیڈ آفس میں چیئرمین عبدالرزاق ساجد کی صدارت میں ہائی برڈ اجلاس ہوا جس میں صدف جاوید، نثار احمد، تجمل گرمانی جبکہ النور ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی تھرپارکر کے صدر اور مشیر وفاقی شرعی عدالت پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شاہتاز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تھرپارکر میں فلاحی منصوبوں کے لئے ایک معاہدہ طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی طور پر تھرپارکر میں 40مساجد بنائی جائیں گے جس کے لئے متعلقہ علاقوں کی تفصیل اور دستاویزات بھیجی جائیں گی، آئی سنٹر بھی قائم ہوگا جہاں آنکھوں کے مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات اور سفید موتیا کے آپریشن کی مفت سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ المصطفیٰ تھرپارکر میں 1990سے کام کررہی ہے اور وہاں مساجد، پینے کے صاف پانی کے کنویں، قربانی کے گوشت کی تقسیم اور غذائی سامان کی فراہمی جاری ہے۔ پروفیسر نور احمد شاہتاز کے مطابق تھرپارکر میں غربت اور ضرورت مند افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے، وہ تھرپارکر میں ٹیکنیکل تریننگ ، صحت عامہ، سکول اور مدرسے سمیت حفاظ کرام کو رہائشی اور کھانے کے مفت سہولیات مہیا کررہے ہیں، نوکوٹ میں ایک ٹینیکل سکول کھولا گیا جہاں چھ ماہ کے شارٹ کورسز اور ایک سال کی ڈپلومہ کلاسز کا اجرا ہوگا، ننگر پارکر کمپویٹر سنٹر میں طلبا کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی ہے، بیوائیوں اور یتیم بچوں کو بھیڑ بکریاں خرید کر دی جاتی ہیں اور گزشتہ سال المصطفیٰ امریکہ کے ڈائریکٹر عثمان خان نوری کے تعاون سے 150جانوروں کی قربانی کر کے غربا میں گوشت تقسیم کیا گیا، ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے طلبا کو سولر اور موبائل رپئیر نگ کا کام سکھایا جائے گا۔عبدالرزاق ساجد نے یقین دلایا کہ المصطفیٰ تھرپارکر میں فلاحی کاموں میں بھرپور مدد کرے گی۔ عبدالرزاق ساجد کی ہدایت پر تھرپارکر میں فلاحی منصوبے شروع کرنے کے لئے ایک وٹس ایپ گروپ بھی قائم کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں