32

مئیر لندن ہونسلو بارو افضال کیانی کی جانب سے ہنسلو کی معروف شخصیات کی سماجی، سیاسی، کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں تقریب

مئیر لندن ہنسلو بارو افضال کیانی کی جانب سے ہنسلو کی معروف شخصیات کو سماجی، سیاسی، کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈدئیے گئے ، ہنسلو ہاؤس میں ایک پروقار تقریب ہوئی ، جس میں پاکستانی، انڈین، برٹش کمیونٹی کے شرکا کی کثیر تعدادموجود تھی جن شخصیات کو ایوارڈ ملے ان میں چودھری عبدالمجید سابق چئیرمین ہنسلو جامع مسجد، ساجد علی ٹرسٹی ہنسلو جامع مسجد، شفالی ون کین، چودھری طارق عزیز ،نیول ایڈرسن، عاشی ڈھلو، کالے خان، سید صفدر علی، اقبال بٹ ، ڈاریک باسل ، اظہر اقبال، زرین طاہر، جوگندر لال گوپل، فاطمہ طیب، ستوندر سنگھ ،جگدار سنگھ، سید طاہر حیدر زیدی واسطی، علی حسن،دائود علی حسن،سعد سعید اعوان شامل تھے۔ تقریب میں شرکا کی پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مئیر افضال کیانی نے کہا کہ جن افراد کو ایوارڈ دئیے گئے ان کا انتخاب کونسلرز اور مئیر نے خودکیا۔ سب سے پہلا ایوارڈ شیخ مسلم سربلند کو مساجد اور رفاعی کاموں پر دیا گیا۔کالے خان کشمیر سپریم کونسل کے چئیرمین اور کمیونٹی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ اقبال بٹ سنئیر لیبر ممبر اور کمیونٹی کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ زاہد خان لیگل ممبر ہنسلو بارو، کورونا کے دوران خدمات پر ایوارڈ دیا گیا، ستوندر سنگھ کو گوردوارہ خدمات، ساجد علی کو ٹرسٹی ہنسلو جامع مسجد ، فاطمہ طیب کو خواتین کے لئے کام کرنے، جوگندر لال کو کئیر ہوم ، علی حسن ٹرسٹی الفرقان مسجد، سجاول کیانی کو کمیونٹی ، سید صفدر علی کمیونٹی، ہنسلو جامع مسجد، زرین طاہر کو تعلیم ، چودھری طارق عزیز کو کمیونٹی خدمات پر مئیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔آخر میں لیڈر آف ہنسلو بارو نے شرکا کی خدمات پر انھیں خراج تحسین اور ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں