145

‘‘المصطفیٰ ’’کا سالانہ عالمگیر قربانی پراجیکٹ2024 ‘‘المصطفیٰ ’’کے زیراہتمام ۔۔۔ پاکستان سے فلسطین تک ۔۔۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا شرعی اصولوں کے مطابق شاندار اہتمام

رپورٹ : محمد نواز کھرل
عید الاضحی ، ایثار و قربانی کا پیغام دیتا برکتوں بھرا اسلامی تہوار ۔۔ اس خوشیوں اور سعادتوں بھرے موقع پر المصطفی کے زیراہتمام ۔۔۔ پاکستان سے فلسطین تک ۔۔۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا شرعی اصولوں کے مطابق شاندار اہتمام ۔۔۔۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان ، یمن ، افریقہ ، فلسطین ، انڈیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، سوڈان ، گیمبیا سمیت دنیا بھر میں ملک ملک شہر شہر قصبہ قصبہ اجتماعی قربانیوں کا منظم و موثر انتظام ۔۔۔۔ مختلف ممالک میں گھر گھر گوشت پہنچانے کا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل ۔۔ المصطفیٰ کے قربانی پروجیکٹ سے لاکھوں انسانوں نے استفادہ کیا ۔ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، مظفرآباد ، مردان ، تھرپارکر ، سبی ، چولستان ، اٹک ، میاں چنوں ، مظفرگڑھ ، فیصل آباد ، گجرات ، چنیوٹ ، ملتان ، ڈیرہ مراد جمالی ، کوٹلی ، راولپنڈی ، میانوالی ، وزیرآباد سمیت 200 مقامات پر ہزاروں جانوروں کی اجتماعی قربانیاں ۔۔۔ عید قربان سے پہلے صحت مند جانوروں کی خریداری ، جانوروں کی دیکھ بھال ، چارے ، پانی اور جانوروں کی صحت و تندرستی چیک کرنے کے لئے ویٹرنری ڈاکٹرز کا خصوصی طور پر بندوبست کیا گیا تھا ۔۔۔ سلاٹرنگ اور گوشت کی پیکنگ کے لئے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔۔ اور گوشت کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے چلرز کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔۔۔ مستحق اور ضرورت مند خاندانوں تک عید سے پہلے ٹوکن پہنچائے گئے اور عید کے تین دن صبح سے شام تک مسلسل جگہ جگہ گوشت کی تقسیم جاری رہی ۔۔ المصطفیٰ سے وابستہ ہزاروں رضاکاروں نے اپنی فیملی اور اپنے گھر سے دور غریب اور نادار بندگان خدا کے ساتھ عید منائی اور عید کے تینوں دن سخت ترین گرمی میں اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ۔۔۔۔ قربانی پروجیکٹ میں شرکت کے لئے المصطفیٰ کی بلند عزم سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف خاص طور پر لندن سے پاکستان پہنچیں اور مسلسل دو ہفتے پاکستان میں مقیم رہ کر نہ صرف قربانی پروجیکٹ کی نگرانی کی بلکہ سخت ترین گرمی کے موسم میں طویل سفر طے کر کے چولستان اور مظفرگڑھ بھی پہنچیں ، عید کا دن پاکستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں گزارا اور غریب انسانوں کے ساتھ عید منائی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں المصطفیٰ قربانی پروجیکٹ کا میگا ایونٹ لاہور میں ہوا ، لاہور میں وسیع قطعہ اراضی پر سلاٹرنگ سنٹر قائم کیا گیا تھا ، جس میں عید کے تین دنوں میں سینکڑوں جانوروں کی قربانی کا اہتمام کیا گیا ۔ لاہور کے معروف مزنگ روڈ پر المصطفیٰ آئی ہسپتال ، المصطفیٰ دسترخوان اور المصطفیٰ کے دفاتر کے سامنے ہزاروں افراد میں گوشت تقسیم ہوا ۔۔ لاہور میں المصطفیٰ ٹیم نے عید کا دوسرا دن جھگیوں میں رہنے والے خاک نشینوں کے ساتھ گزارا ، معاشرے کے ان ٹھکرائے ہوئے انسانوں کے ساتھ عید منائی اور ہر ہر جھونپڑی اور جھگی میں وافر مقدار میں گوشت پہنچایا ۔۔ اسی طرح لاہور کے قریبی شہر قصور کے نواح میں بھٹہ مزدوروں کی غریب بستی میں بھی قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ۔ لاہور میں کوٹ لکھپت ، غازی آباد ، باغبانپورہ ، سمن آباد کے علاوہ نابینا اور معذور افراد کے اداروں اور یتیم خانوں میں بھی گوشت پہنچایا گیا ۔۔۔ پاکستان کے پسماندہ صوبہ بلوچستان میں صحبت پور ، ڈیرہ مراد جمالی ، سبی اور مستونگ میں بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کا انتظام کر کے ہزاروں خاندانوں کو تازہ اور صاف ستھرا گوشت فراہم کیا گیا ۔۔۔ آذاد کشمیر میں مظفرآباد ، کوٹلی ، نیلم وادی ، باغ ، ڈھڈیال اور فارورڈ کہوٹہ میں اجتماعی قربانی کا شاندار اہتمام کیا گیا اور گھر گھر گوشت پہنچایا گیا ۔۔۔۔۔ خیبر پختونخواہ میں مردان کے نواحی قصبہ بخشالی اور دوسرے کئی شہروں میں بھی قربانی پروجیکٹ ڈلیور ہوا ۔۔۔۔۔ صوبہ سندھ میں تھرپارکر ، کراچی ، نواب شاہ ، حیدر آباد ، گھوٹکی اور کشمور کے مختلف مقامات پر سینکڑوں جانوروں کی قربانی کے ذریعے ان ہزاروں غریب اور سفید پوش خاندانوں کو گوشت پیش کیا گیا جنہیں سارا سال گوشت میسر نہیں آتا ۔۔۔۔ صوبہ پنجاب کے محرومیوں کے شکار ریگستانی علاقے چولستان میں مٹھڑہ بنگلہ ، قلعہ دراوڑ اور غریب آباد میں ایک سو جانوروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا اور گوشت کے ہزاروں پیکٹس لق و دق صحرا میں رہنے والے لاچار اور بے سہارا گھرانوں میں بڑے پیمانے پر تقسیم کئے گئے ۔۔ صوبہ پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ کے تین مقامات ٹھٹہ گرمانی ، اڈہ ون آر اور چوک منڈا میں ۔۔ ضلع گجرات کے دو مقامات ٹانڈہ اور ڈنگہ میں ۔۔ ضلع میانوالی کے شہر کندیاں میں ۔۔۔ ضلع خانیوال کے دو مقامات موضع میر پور ( ماموں شیر ) اور خانیوال شہر میں ۔۔۔ ضلع چنیوٹ کے قصبہ بگھڑا میں ۔۔۔ ضلع اٹک کے گاوں خورہ خیل میں بھی اجتماعی قربانی کا نہایت منظم انتظام کیا گیا ۔۔۔ صوبہ پنجاب کے شہروں راولپنڈی ، فیصل آباد ، جڑانوالہ ، اوکاڑہ ، جھنگ ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور وزیرآباد کے درجنوں مقامات پر بھی قربانی پروجیکٹ کے تحت سینکڑوں جانوروں کی قربانی کی گئی اور مستحقین تک گوشت پہنچایا گیا ۔۔۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نواحی بستیوں میں بھی المصطفیٰ کی طرف سے قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا اور ان خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا گیا جو غربت و افلاس کے باعث عید کی خوشیوں سے محروم رہتے ہیں ۔ المصطفیٰ کے قربانی پروجیکٹ کی شاندار کامیابی پر چیئرمین المصطفی عبدالرزاق ساجد اور مخلص و متحرک المصطفیٰ ٹیم کے لئے ہدیہ تحسین و تبریک ۔۔۔
قارئین کرام ! آیئے مخلوق خدا کی پریشانی کو آسانی اور تکلیف کو ریلیف میں بدلنے کے لئے المصطفیٰ کا ساتھ دیں ۔۔۔اور المصطفیٰ کے عالمگیر فلاحی مشن کا حصہ بن کر سعادتیں سمیٹیں ۔۔۔ فرش والوں پر مہربانی کریں تاکہ عرش والا آپ پر مہربان ہو ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں