51

اسلام آباد :المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد کا پاکستان ٹیلی ویژن اکیڈمی کا وزٹ ۔۔۔

پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی سید اختر وقار عظیم اور شاہد اجمل ملک نے چیئرمین المصطفیٰ کا استقبال کیا اور انھیں پی ٹی وی اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات وزٹ کروائے اور بریفنگ دی ۔۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ نے پی ٹی وی اکیڈمی میں المصطفیٰ کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی وزٹ کیا۔۔ پی ٹی وی کے حکام نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر چیئرمین المصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پی ٹی وی ہوم ، پی ٹی وی سپورٹس ، پی ٹی وی اکیڈمی کے سینکٹروں ملازمین کے علاوہ ملحقہ کچی آبادی کے مکین بھی استفادہ کریں گے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں