لانگ سائٹ لائبریری میں منعقدہ تقریب میں عمائدین شہر کی بھر پور شرکت
پریس کلب پاکستان یو کے کے زیر اہتمام لانگ سائٹ لائبریری میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جس میں نصر اللہ مغل، پرویز مسیح وٹو، محمود خان، محبوب بٹ،پرویز فتح،سعادت سعید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ڈاکٹر سعادت سعید نے کہا کہ ہم مایوسی کی بہت باتیں کرنے لگے ہیں، ہمیں حب الوطنی کی باتیں کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔تقریب میں ظہر لکھیرا اور فریدہ لکھیرا نے ملی نغمے سنائے جبکہ شرکا کے لئے ضیافت کا بندوبست بھی کیاگیا۔
50