لندن ( رپورٹ ، راجہ فیض سلطان)
“المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ” کی جانب سے پاکستان کے ممتاز صحافیوں “روزنامہ جنگ” کے ایڈیٹر ، ٹیلی ویژن اینکر اور مصنف سہیل وڑائچ اور “روزنامہ 92 کے گروپ ایڈیٹر ، کالمسٹ ،تجزیہ کار سید ارشاد احمد عارف کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا اس موقع پر مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ، تقریب کے آغاز میں چیئرمین “المصطفیٰ” عبدالرزاق ساجد نے دونوں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد اپنے مہمانوں کو لندن آنے پر خوش آمدید کہنا تھا ، سینئر صحافیوں نے پاکستان کی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر گفتکو کی، اُنہوں نے کہا پاکستان ایک سیاسی بحران کا شکار ہے، سہیل وڑائچ نے کہا سولینز کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اُنہوں نے کہا میں نے “المصطفی” کا کام پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ایک ممالک میں خود جا کر دیکھا ہے یہ انسانیت کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں اس موقع پر ارشاد احمد عارف نے بھی “المصطفی” کے لاہور میں آئی ہسپتال کا زکر کرتے ہوئے کہا اس ہسپتال میں ہزاروں دُکھی اور ضرورتمند مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مزید مدد فرمائے، تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہونسلو کے سابق میئر افضال کیانی نے کہا میں خود “المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ “ کے بیشمار منصوبوں کا چشم دید گواہ ہوں اس تنظیم نے کوئی ایک سال سے جاری فلسطین / اسرائیل تنازع میں غزہ ، خان یونس میں لاکھوں پاؤنڈ کی امداد پہنچائی ہے یہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں امراض چشم اور دیگر معاملات میں بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں تقریب میں بیرسٹر زبیر اعوان اور راجہ جاوید اختر نے بھی شرکت کی۔
54