102

میرپور آزاد کشمیر میں چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

میرپور ( آزاد کشمیر ) کے مقامی ہوٹل میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائیٹی میرپور کی طرف سے چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور المصطفیٰ آزاد کشمیر کے احباب کے ساتھ ایک نشست ۔۔۔ اس تقریب میں المصطفیٰ کی ایم ڈی محترمہ صدف جاوید ، المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائیٹی آزاد کشمیر کے صدر محمد عتیق کیانی ، حافظ شفیق الرحمن ، حسن جاوید ، عبدالشکور مہروی ، محمد نواز کھرل ، محمد اکبر چوہدری کے علاوہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائیٹی میرپور کے عہدیداروں رضا الحق ایڈووکیٹ ، حافظ چوہدری کاشف نذیر بجاڑ ، انجیئر چوہدری خرم منیر ، انجیئر محمد طاہر امین ، مجیب الرحمن ایڈووکیٹ ، انجیئر عامر لطیف ، عبدالقدیر رضوی ، اور دوسرے احباب نے شرکت کی ۔۔ اس مشاورتی نشست میں آزاد کشمیر میں المصطفیٰ کے فلاحی منصوبے شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ ڈڈیال میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کے قیام سے آزاد کشمیر میں المصطفیٰ کا کام تیز تر ہو گا ۔ خلق خدا کی خدمت رضائے الہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں