مجیب الرحمن شامی ، عطاء الحق قاسمی ، سجاد میر ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ، منصور آفاق ، جاوید اقبال ، نجم ولی خان ، گل نوخیز اختر ، محسن بھٹی سمیت اہم صحافیوں اور دانشوروں کی شرکت
الامین اکیڈمی کے روح رواں ، کالم نگار اور مصنف پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی کی میزبانی میں چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کے ساتھ میڈیا کی اہم شخصیات کی ایک بامقصد نشست کا اہتمام کیا گیا ۔۔ اس نشست میں جناب عبدالرزاق ساجد نے دنیا کے مختلف خطوں میں جاری المصطفیٰ کے فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات اور مستقبل کے عزائم اور اہداف سے شرکاء نشست کو آگاہ کیا ۔ نشست میں شریک میڈیا کی اہم ترین شخصیات نے المصطفیٰ کے عالمگیر فلاحی مشن کی تحسین کی اور مفید مشورے پیش کئے ۔۔ اس مکالماتی نشست میں مجیب الرحمن شامی ، عطاء الحق قاسمی ، سجاد میر ، ڈاکٹر شفیق جالندھری ، معروف کارٹونسٹ جاوید اقبال ؛ منصور آفاق ، نجم ولی خان ، گل نوخیز اختر ، محترمہ صوفیہ بیدار ، شاہد نذیر چوہدری ، عرفان اطہر ، علی بخاری ، وقار مصطفی ، عبدالباسط ، محمد نوشاد اور نصیرالحق ہاشمی نے شرکت کی ۔