عاجزی اور نرم مزاجی عبدالرزاق ساجد کی شخصیت کی پہچان ہے ۔۔ سہیل وڑائچ
میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی استقبالیہ تقریب میں چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کے علاوہ ، معروف صحافی ، اینکر اور کالم نگار جناب سہیل وڑائچ ، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایم ڈی محترمہ صدف جاوید اور چیمبر کے عہدیداران نے اظہار خیال کیا ۔ چیمبر کے عہدیداران اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے آزاد کشمیر میں المصطفیٰ کے فلاحی پروجیکٹس میں بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔۔ استقبالیہ کے شرکاء میں المصطفیٰ پاکستان کی ہیڈ آف مینجمنٹ محترمہ نصرت سلیم ، المصطفیٰ ویلفئر سوسائیٹی آزاد کشمیر کے صدر محمد عتیق کیانی ، میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر چوہدری کاشف نذیر ، نشاط احمد ( جنرل سیکریٹری میرپور چیمبر آف کامرس ) ، چوہدری جاوید اقبال سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس ) ، سہیل شجاع مجاہد ( سابق صدر ) ، فیصل منظور ممتاز رسول میر ، عابد محمود ، غلام رسول عوامی ، حمزہ نعیم ، المصطفی ویلفیئر سوسائیٹی میرپور کے صدر رضا الحق ایڈووکیٹ ، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائیٹی میرپور کے جنرل سیکریٹری انجیئر طاہر امین ، پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی ، حسن جاوید ، محمد نواز کھرل اور دیگر شامل تھے ۔۔ اس موقع پر سہیل وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ المصطفیٰ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کر لی ہے ۔۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد میرے زمانہ طالب علمی کے بہت پیارے اور مخلص دوست ہیں ۔ ان کا خدمت انسانیت کا جذبہ قابل قدر اور مثالی ہے ۔ عاجزی اور نرم مزاجی ان کی شخصیت کی پہچان ہے ۔ میں المصطفیٰ کے کام اور فنڈز میں شفافیت کی گواہی دیتا ہوں ۔۔۔