206

المصطفیٰ کی طرف سے قابل فخر پاکستانی نوجوان کی والہانہ پذیرائی

اسرار کاکڑ نے دنیا کی اہم ترین یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین کا الیکشن جیت کر پاکستان میں پھیلے
مایوسیوں کے اندھیروں میں امید کے چراغ روشن کئے ہیں ۔ عبدالرزاق ساجد چیئرمین المصطفیٰ
آکسفورڈ یونیورسٹی سٹوڈنٹ یونین کے نو منتخب صدر اسرار خان کاکڑ کے اعزاز میں فلیٹیز ہوٹل لاہور میں استقبالیہ تقریب

تجمل گرمانی
بلوچستان کے علاقہ قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے قابل فخر پاکستانی نوجوان اسرار خان کاکڑ کے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین کا صدر منتخب ہونے پر ان کی پذیرائی کے لئے لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں المصطفی پاکستان نے محبتوں بھری خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ۔۔۔ تقریب کی صدارت چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد نے کی جبکہ مقررین میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی ایم ڈی محترمہ صدف جاوید ، معروف ٹی وی اینکر اور کالم نگار حفیظ اللہ نیازی ، سینئر جرنلسٹ اور سیاسی تجزیہ نگار سلمان غنی ، ماہنامہ ” ایمز ” کے ایڈیٹر اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار وجاہت علی خان ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگوئج کی سابق ڈی جی ، روزنامہ جنگ کی کالم نگار اور شاعرہ ڈاکٹر صغری صدف ، پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین ملک نوشیر خان لنگڑیال ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ، کالم نگار اور اینکر ایثار رانا ، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین الحسینی ، ممتاز شاعر اور ریسرچر سجاد اظہر شامل تھے ۔۔ تقریب میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کی سی ای او محترمہ رضوانہ لطیف ، حسن جاوید ( پروجیکٹ مینجر المصطفی ) ، معروف ٹی وی اینکر افتخار احمد ، عالمی شہرت یافتہ مقبول شاعر خالد شریف ، حکیم محمد عثمان ( سی ای او مرحبا لیبارٹریز ) ، انجیئر عبدالروف شہزادہ ( بزنس مین ) ، کرنل ( ر ) عبدالقیوم ، چوہدری محمد اسلم گل ( سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ) ، ڈاکٹر خالد بن اسلم ( ایم ایس المصطفی آئی ہسپتال ) ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ( ایچ او ڈی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، سرجن المصطفی آئی ہسپتال ) ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد نذیر ( سینئر سرجن ریڈ کریسنٹ ہسپتال ، المصطفی آئی ہسپتال ) کاشف منظور ( ڈی جی لائبریریز پنجاب ) ، توقیر احمد شریفی ( معروف بزنس مین ، شاعر ) ، طارق حسین بھٹی ( ایڈیشنل سیکریٹری ماحولیات حکومت پنجاب ) ، ناظم علی ( پروجیکٹ منیجر یو ایس ایڈ اسلام آباد ) ، ڈاکٹر افتخار بخاری ( سابق صدر کاسمو پولیٹن کلب ۔۔ دانشور ، مصنف ) ، میاں حبیب ( کالم نگار نوائے وقت ، اینکر ) ، خواجہ نور الزمان اویسی ( بانی صدر خواجہ اویس ویلفیئر فاؤنڈیشن ) ، فریحہ کمال ( چیئرپرسن کمال اکیڈمی ) ، میاں حبیب ( کالم نگار ، اینکر ) ، عارف خان ( بزنس مین ) ، لیاقت علی چشتی ( سماجی و کاروباری شخصیت ) ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا ( راہنما ہو میو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ) ، فوزیہ امیر سیال ( چیئرپرسن محمودہ سلیم فاونڈیشن) ، شاہد نذیر ( یو ایس اے ) ، فروا افتخار ( سی ای او بیوٹی کلب انٹرپرائزز ) ، اشرف جنجوعہ ( ڈی جی سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ لاہور ) ، فردوس نثار کھوکھر ( راہنما لیڈیز ونگ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ) ، قاضی روف معینی ( کالم نگار روزنامہ نوائے وقت ) ، ریاض احمد احسان ( راہنما پولٹری ایسوسی ایشن لاہور ) ، محمد عثمان کاہلوں ( بزنس مین ) ، خواجہ جمشید امام ( کالم نگار ، سابق سٹوڈنٹ لیڈر ) ، ڈاکٹر امجد طفیل ( ماہر نفسیات ، افسانہ نگار ، ناول نگار ، دانشور ) ، آفتاب جاوید ( چیئرمین گیان بک گیلری ) ، شہزاد روشن گیلانی ( اینکر ، لکھاری ، یو ٹیوبر ) ، اعظم ملک ( بزنس مین ) ، ناصف اعوان ( کالم نگار ، دانشور ) ، مصباح چوہدری ( چیئرپرسن گولڈیز کمیونٹی سنٹر ، اولڈ ایج ہوم ) ، راجہ زاہد جاوید ( معروف آرکیٹیکٹ ) ، محمد جمیل ( ڈی جی اکادمی ادبیات لاہور آفس ) ، رفیع اللہ کاکڑ ، پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی( سی ای او الامین اکیڈمی ، کالم نگار روزنامہ جنگ ) ، رانا عمیر ( بزنس مین ) سمیت اہم سرکاری ، کاروباری ، سماجی ، صحافتی شخصیات نے شرکت کی ، تقریب کی کمپیئرنگ محمد نواز کھرل نے کی ۔۔
اس موقع پر پاکستان کے لئے فخر کی علامت بن جانے والے اسرار خان کاکڑ کا حوصلے بانٹتا ، جذبے جگاتا پرتاثیر خطاب سن کر پاکستان میں چھائے مایوسیوں کے اندھیروں میں امید کے چراغ جلنے لگے ۔۔۔اسرار خان کاکڑ نے اپنی تقریر میں کہا کہ المصطفی جیسے انٹرنیشنل فلاحی ادارے کا ایمبیسیڈر بننا میرے لئے اعزاز ہے ۔ المصطفی نے میرے آبائی گاوں گلستان میں فری آئی کیمپ کا اہتمام کر کے سینکڑوں غریب لوگوں کی بجھی آنکھوں کو روشن کیا ہے ، لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران میں داتا دربار سے کھانا کھایا کرتا تھا ۔ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر ڈیبیٹ کروانے کی پلاننگ کر رہا ہوں ۔
قابل فخر فرزند وطن کی پذیرائی کے لئے منعقد ہونے والی اس ست رنگی تقریب میں شریک اہم سماجی ، کاروباری ، صحافتی ، تعلیمی اور فلاحی شخصیات نے عالمی سطح پر وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسرار خان کاکڑ کے ساتھ والہانہ محبتوں کا اظہار کیا ۔۔۔۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ” اسرار خان کاکڑ کا قلعہ عبداللہ بلوچستان سے آکسفورڈ یونیورسٹی تک کا سفر کامیابیوں کی جگمگاتی داستان ہے ۔ اسرار خان کاکڑ نے دنیا کی اہم ترین یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین کا الیکشن جیت کر پاکستان میں پھیلے مایوسیوں کے اندھیروں میں امید کا چراغ روشن کیا ہے ۔ المصطفی اسرار خان کاکڑ کے ساتھ مل کر بلوچستان میں آن لائن ایجوکیشن کے ایک بڑے منصوبے کی پلاننگ کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں