5

المصطفیٰ کی طرف سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (جڑی کس کیمپس) میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب ۔۔۔۔

محترمہ نصرت سلیم ایم ڈی المصطفیٰ پاکستان اور بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر محمد یونس جاوید (وائس چانسلر MUST) نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا
اس موقع پر محمد نواز کھرل(ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز المصطفیٰ پاکستان)، محمد رضا الحق ایڈووکیٹ (صدر المصطفیٰ میرپور )، چوہدری کاشف نذیر بجاڑ (سینئر نائب صدر المصطفیٰ میرپور)، انجینئر چوہدری خرم منیر (نائب صدر المصطفیٰ میرپور)، انجینئر طاہر امین (جنرل سیکرٹری المصطفیٰ میرپور) اور انجینئر عامر لطیف (پریس سیکرٹری المصطفیٰ میرپور) اور المصطفیٰ میرپور کے رضا کاران بھی موجود تھے۔ رجسٹرار MUST، تمام فیکلٹیز کے DEAN، مختلف شعبہ جات کے چئیرمین، پروفیسرز اور یونیورسٹی کے مختلف انتظامی افسران نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر میرپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ شہر سے دور بنائے گئے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں صاف پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ المصطفیٰ نے حل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔ انھوں نے دنیا بھر میں جاری المصطفیٰ کے عالمگیر فلاحی مشن کی تحسین کی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں