خیبرپختونخواہ کے سرد ترین علاقہ مانسہرہ کی وادی سرن میں المصطفیٰ کی طرف سے بڑی تعداد میں کمبل ، جرسیوں ، جوتوں اور گرم کپڑوں پر مشتمل ونٹر بیگ تقسیم کئے گئے ۔۔۔ برف باری سے متاثرہ علاقہ میں سردی سے بچاو کے لئے المصطفی کے تحائف بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں اور خواتین کو نہایت منظم طریقے سے عزت و احترام کے ساتھ پیش کئے گئے ۔۔ برف پوش پہاڑوں کے دامن میں آباد غریب بستیوں میں ونٹر بیگ تقسیم کرنے کے موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم اور المصطفیٰ کی ڈونر ، معروف سماجی و فلاحی شخصیت محترمہ پروین ارشد بھی موجود تھیں ۔ گرم کپڑے ، کمبل ، جرسیاں اور شوز وصول کرنے والوں کے سردی سے ٹھٹھرتے چہرے مسکرا اٹھے ۔ ان سب نے المصطفیٰ اور المصطفیٰ کے ڈونرز کو دعاوں سے نوازا اور شکریہ ادا کیا ۔۔۔
