تو کجا من کجا ” جیسے دل کو چھو لینے والے نعتیہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے مایہ ناز اور شہرہ آفاق گلوکار جناب رفاقت علی خان نے لاہور میں مزنگ روڈ پر المصطفیٰ آئی ہسپتال ، المصطفیٰ دسترخوان اور المصطفیٰ پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے المصطفیٰ آئی ہسپتال میں اپنی آنکھوں کا چیک اپ بھی کروایا اور ہسپتال میں موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کے اعلی معیار کو سراہا ۔ رفاقت علی خان نے دوپہر کا کھانا المصطفیٰ دسترخوان میں آئے بندگان خدا کے ساتھ بیٹھ کر کھایا اور اپنے ہاتھوں سے کھانا تقسیم بھی کیا ۔ انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ دسترخوان کا کھانا لذیذ اور معیاری ہے ، دسترخوان کا کچن نہایت صاف ستھرا اور بیٹھنے کا انتظام بہت خوبصورت ہے ۔ رفاقت علی خان نے المصطفیٰ کے ہیڈ آفس میں سٹاف سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم نے معزز مہمان کو پاکستان میں جاری المصطفیٰ کے فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
