پاکستان کے ضلع چکوال کے گاوں چکوڑہ میں المصطفیٰ کلین واٹر پروجیکٹ کے تحت نصب کئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ایم ڈی المصطفیٰ پاکستان محترمہ نصرت سلیم نے معززین علاقہ کے ہمراہ پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ اس پلانٹ سے چکوڑہ اور ارد گرد کے دوسرے دیہاتوں کے ہزاروں افراد کو صاف پانی ملے گا ۔ افتتاح کے موقع پر گاوں کی معروف سماجی و دینی شخصیت حافظ محمد نذیر نے المصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔ افتتاحی تقریب میں محمد نواز کھرل ، محسن علی ، دانش وڑائچ نے بھی شرکت کی ۔ صاف پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور پاکستان میں آلودہ پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اس سنگین صورت حال کے پیش نظر المصطفیٰ نے پاکستان بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔ اس مہم کے تحت میرپور ، کوٹلی ، مانسہرہ ، میاں چنوں ، پنڈی گھیب ، چنیوٹ ، اسلام آباد ، چولستان ، تھر ، مظفرگڑھ ، لاہور ، ڈھڈیال ( آذاد کشمیر ) سمیت کئی شہروں اور دیہاتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جا چکے ہیں ۔
