رپورٹ / سکندر اقبال
چیئرمین “المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ” عبدالرزاق نے برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے صاحبزادہ جنید امین (آستانہ عالیہ مانکی شریف خیبر پختوانخواہ پاکستان )سے لندن میں ملاقات کی اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا،
صاحبزادہ جنید امین نے انسانی خدمت کے لئے پاکستان اور دیگر ممالک میں جاری “المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ” کے منصبوں کو سراہا، چیئرمین “المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ نے معزز مہمان کو اپنے ادارے کے تحت لندن سے شائع ہونے والا میگزین “ایمز انٹرنیشنل بھی پیش کیا،اس موقع پھر پراجیکٹ کوآرڈینیٹر المصطفیٰ ٹرسٹ نوازش سلطان ہراج ، سکندراقبال نوناری و دیگر بھی موجود تھے۔
