زکواۃ فاونڈیشن آف امریکہ کے کنٹری ہیڈ جناب فضل الرحمن اور جی ایم پی ٹی وی اکیڈمی محترم عمران صدیقی کا المصطفیٰ آئی ہسپتال اور المصطفیٰ دسترخوان کا وزٹ ۔۔۔ معزز مہمانوں نے المصطفیٰ کی عالمگیر فلاحی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا ۔ ایم ڈی المصطفیٰ پاکستان محترمہ نصرت سلیم نے مہمانان گرامی کو المصطفیٰ کے فلاحی سفر کے حوالے سے بریفنگ دی اور سٹاف کا تعارف کروایا ۔ اس موقع پر المصطفیٰ اور زکواۃ فاونڈیشن کے مابین باہمی تعاون پر مشاورت بھی کی گئی ۔
