59

خیبرپختونخواہ ( پاکستان ) کے شدید سردی اور برف باری کی زد میں آئے علاقوں میں المصطفیٰ کی طرف سے راشن کی تقسیم

سردی کے موسم میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے وسیع علاقہ میں شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے روزگار کے ذرائع ختم ہو جاتے ہیں ۔ اس صورت حال کے پیش نظر المصطفیٰ کی طرف سے وادی سرن میں وسیع پیمانے پر کھانا پکانے کے راشن پر مشتمل فیملی فوڈ پیک تقسیم کرنے کا اہتمام کیا گیا ۔۔ ہر فوڈ پیک دس کلو آٹا ، آٹھ کلو دالوں ، دو کلو چینی اور تین کلو چاول پر مشتمل تھا ۔ کھانا پکانے کے راشن سے محروم گھرانوں تک فوڈ پیک پہنچا کر ویران زندگیوں میں خوشیوں کے چراغ روشن کئے گئے ۔ فوڈ پیک ڈسٹریبیوشن کے اس ایونٹ میں المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم نے خصوصی شرکت کی ۔ راشن وصول کرنے والے گھرانوں نے المصطفیٰ کے ڈونرز کے جذبہ سخاوت کی تعریف کی اور دعائیں دیں ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں