صوبہ خیبر پختونخواہ کے قصبہ ڈھوڈیال ( مانسہرہ ) میں یتیم بچوں میں گفٹ پیک اور کھانا تقسیم کیا گیا ۔۔ ہر گفٹ پیک ایک سویٹر ، گرم ٹوپی ، جرابوں ، دستانوں اور کاپیوں پر مشتمل تھا ۔ اس موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم ، محترمہ ارشد پروین اور المصطفیٰ کے رضاکاروں نے یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کچھ وقت ان معصوم بچوں کے ساتھ گزارا ۔۔۔ صاحبو ! والدین کی شفقتوں سے محروم یتیم بچوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی کے نیکیوں بھرے مشن میں المصطفیٰ کے دست و بازو بنیں ۔ بے سہاروں کا سہارا بنیں۔آپ کا عطیہ کئی یتیم بچوں کے مرجھائے چہروں پر مسکراہٹ لائے گا ۔ یاد رکھیں یتیم کی سرپرستی نیکی کا عمل ، ثواب کا کام اور رضائے الہی کے حصول کا ذریعہ ہے ۔ آگے بڑھیں اور یتیم بچوں کے لئے نئی امید کا سبب بنیں ۔ المصطفی کا عزم ” ہر وقت خدمت ، بروقت خدمت ”
