70

المصطفیٰ پانچ لاکھ افراد کی آنکھوں کا علاج کرے گی

گلوکاررفاقت علی خان، بخت علی کی مانچسٹر،لندن، برمنگھم میں لائیو پرفارمنس
ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ میئر،کونسلروں، معروف شخصیات کی شرکت

رپورٹ / تجمل گرمانی
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مانچسٹر، لندن اور برمنگھم میں آنکھوں کے مریضوں کے علاج کے لئے فنڈ ریزنگ کی الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار رفاقت علی خان اور ان کے بیٹے بخت علی خان نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔فنڈ ریزنگ تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی اور رفاقت علی خان کے عارفانہ کلام نے شرکا پر جذب و کیف کی کیفیت طاری کردی، توکجا من کجا کے دوران ایک روحانی سماع اوردم مست قلندر پر شرکا سرشاری و مستی میں دھمال ڈالتے رہے۔ ان تقریبات کے دوران دنیا بھر میں المصطفیٰ کے فلاحی منصوبوں کے بارے میں دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔المصطفیٰ کی دعوت پر رفاقت علی خان کا دورہ دوہفتوں پر مشتمل تھا۔رفاقت علی خان اور بخت علی خان لاہور سے برٹش ائیر ویز کی فلائٹ کے ذریعے مانچسٹر ائیر پورٹ پہنچے جہاں المصطفیٰ کے وفد ڈاکٹر محمد یونس پرواز اور تجمل گرمانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد معروف بزنس مین چودھری مسرت نے مہمانوں کو “مسرت ریسٹورنٹ” میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں پاکستان کے روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔رفاقت علی خان اور بخت علی خان کے ساتھ فنڈ ریزنگ کا پہلا پروگرام مانچسٹرکےمائی نواب ریسٹورنٹ میں ہوا جس کے دوران برٹش پارلیمنٹ کے رکن اور وزیر اعظم کے ترکی کے لئے نامزد مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری افضل خان، پاکستان کے قونصل جنرل طارق وزیر، المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد،چیف ایگزیکٹو رضوانہ لطیف، ڈائریکٹر نثار احمد،معروف تاجرچودھری مسرت علی،حاجی عنایت زیب، سید تنویر نقوی، سید خالد عباس کاظمی،ڈاکٹر لیاقت ملک،ڈاکٹر محمد یونس پرواز،ڈاکٹر حامد خان المشرقی، سابق لارڈ مئیر مانچسٹر نعیم الحسن چوہان،سابق چیئرمین سنٹرل مسجد میاں نعیم طاہر،احترام خان،سید جاوید حسین شاہ،پامیلا ملک،کونسلرمقدسہ بانو،کونسلر عشال جاوید چٹھہ سمیت بڑی تعداد میں معروف شخصیات موجود تھیں۔فنڈ ریزنگ ڈنر کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفی کا بنیادی مقصد آنکھوں کی روشنی تقسیم کرنا ہے،المصطفیٰ ڈھائی لاکھ افراد کی آنکھوں کے آپریشن مکمل کرچکی ہے،آئندہ پانچ لاکھ افراد کے علاج کا ہدف مقرر کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میرا میاں چنوں کے ایک گائوں سے تعلق ہے، میری دادی کوبینائی کی کمزوری سے قران مجید پڑھتے ہوئے تکلیف ہوتی تھی، میں میٹرک کا امتحان دے کر انھیں ہسپتال لے گیا،جہاں سفید موتیا کے آپریشن کے بعد وہ دوبارہ قران مجید پڑھنے لگ گئیں،آنکھوں کے ایک آپریشن کے ذریعے زندگی بھر کی معذوری ختم ہوسکتی ہے، المصطفیٰ کے مالی تعاون سے لاہور، مانسہرہ، اٹک میں ہسپتال مکمل ہو گئے ہیں،ڈڈیال میر پور آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی آئی ہسپتالوں کی تعمیر جلد شروع ہو گی، المصطفی آنکھوں کی روشنی تقسیم کرکے اندھیرے ختم کرنا چاہتی ہے،پاکستانی کمیونٹی کے تمام افراد سے درخواست کروں گا کہ المصطفی کے ساتھ تعاون کریں، پاکستان کے مانچسٹر میں قونصل جنرل طارق وزیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ بہت اچھا پرفارم کررہی ہے،المصطفیٰ کومانچسٹر میں پانچ سال سے جانتا ہوں ،مانچسٹر کے لوگ بہت مخیر ہیں ہمارا جذبہ بہت اچھا اور مہمان نواز ہیں، المصطفی کے ساتھ بہت زیادہ مالی تعاون کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ المصطفی بہت اہم کام کررہی ہے اور ہم سب کو دل کھول کر مدد کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے کام کو آگے بڑھانا چاہئے، برٹش پارلیمنٹ کے رکن افضل خان نے کہا کہ المصطفی بہت معروف چیرٹی ہے اور ان کے فلاحی کاموں کو 15برسوں سے دیکھ رہا ہوں آنکھوں کی روشنی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے،انھوں نے دو سال پہلے برفباری کے دوران ایک تصویر کیمرے سے لی لیکن جو منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا ویسا تصویر نہ کھینچ سکی تھی، آنکھوں کے لینز عمر کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں، المصطفیٰ فری آئی کیمپوں میں سفید موتیا سے متاثرہ مریضوں کے آپریشن کرکے مصنوعی لینز کے ذریعے آنکھوں کی بینائی بحال کردیتی ہے،آنکھوں کا علاج صدقہ جاریہ ہے ، کسی ضرورت مند کے کام آنا بڑی نیکی ہے،فنڈ ریزنگ ڈنر موقع ہے کہ نیکی کے کام میں حصہ لیں، یہ اللہ تعالی سے تجارت ہے، اللہ تعالی کا ایک شکر اس کی راہ میں مال کی خیرات کرنا ہے،المصطفیٰ کے ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ نثار احمد نے کہا کہ المصطفیٰ ڈھائی لاکھ افراد کی آنکھوں کے آپریشن کرچکی ہے، پاکستان میں المصطفی ہسپتال کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں،50ہزار بچے قران مجید حفظ کرچکے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں پانی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، پاکستان میں آنکھوں کے آپریشن کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگی بدل گئی ہے،آنکھوں کے آپریشن کے ذریعے اندھے پن میں مبتلا افراد کی زندگی بدل جاتی ہے ، فری آئی کیمپ کے لئے جو افراد عطیات دیتے ہیں المصطفیٰ ان کی موجودگی میں ان کے آبائی علاقوں میں کیمپ لگاتی ہے، گزشتہ سال مانچسٹر میں غزہ کے لئے اپیل کے دوران لوگوں نے بہت تعاون کیا۔مانچسٹر کے لوگ بہت مخیر ہیں۔ رفاقت علی خان اور بخت علی خان کے ساتھ فنڈ ریزنگ کی دوسری بڑٰی تقریب لندن کے رائل نواب ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد،مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید، نثار احمد،میزبان نعیم رضا،جنرل سیکرٹری ہنسلو جامع مسجد چودھری شفیق الرحمان، سابق چیئرمین چودھری عبدالمجید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں جمع ہونے والے عطیات کے ذریعے کالا موتیا میں مبتلا مریضوں کے لئے وارڈ تعمیر ہو گا جہاں کالا موتیا کے سینکڑوں مریضوں کے مفت آپریشن ہو گے، آنکھوں کے مریضوں کے لئے جدید مشینوں کی خریداری اور دور دراز دیہی علاقوں جہاں ہسپتال اور ڈاکٹر موجود نہیں وہاں آنکھوں کا مفت علاج اور سفید موتیا کے آپریشن ہو گے۔ المصطفی کی مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی شرکت سے بہت خوشی ہوئی ہے، انھوں نے 2013 میں المصطفی کو جوائن کیا ہر سال 25 ملکوں میں 75 سے زائد منصوبے چلا رہے ہیں، آپ کے عطیات کی وجہ سے آنکھوں کے ڈھائی لاکھ آپریشن مکمل ہو چکے ہیں، آپ کے عطیات سے سفید موتیا کے آپریشن ، آئی کیمپوں کا قیام سرجیکل آلات کی خریداری، قران مجید کے حافظ تیار کئے، 22ہزار پانی کے منصوبے مکمل کئے، سات ہزاریتیم بچوں اور 17ہزار سے زائد حافظ بچوں کو سپانسر کررہے ہیں، غزہ میں مصر، ادرن، اقوام متحدہ کے بڑے اداروں کے ساتھ منصوبے مکمل کئے ہیں، غزہ کے لوگوں کو یاد رکھنے اور ان کی مدد کی ضرورت ہے، اپیل ہے کہ رمضان سے قبل فلاحی منصوبوں میں حصہ لیں ، ہم مکمل فیڈ بیک دیں گے، اس طرح کا فیڈ بیک کوئی ادارہ نہیں دے رہا، آنکھوں کے علاج کے لئے المصطفی کے ساتھ تعاون کریں، تقریب کے میزبان نعیم رضا نے کہا کہ المصطفی کو طویل عرصہ سے عطیات دے رہے ہیں، اپنے گائوں کمالیہ میں ہرسال آئی کیمپ لگاتا ہوں، شفیق الرحمان جنرل سیکرٹری ہنسلو جامع مسجد نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بہن بھائیوں اور ان کے بچوں کی صحت اور تعلیم کے لئے المصطفی کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے،آنکھوں کا علاج صدقہ جاریہ ہے، المصطفی ہمارا لوکل فلاحی ادارہ ہے جس کا دفتر ہنسلو میں قائم ہے، المصطفی کو فلاحی منصوبوں کی کامیاب تکمیل پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ہنسلو جامع مسجد کے سابق چئیرمین چودھری عبدالمجید نے کہا کہ المصطفی بوڑھے افراد میں آنکھوں کی روشنی بانٹ رہی ہے، وہ خود اپنے آبائی علاقے ڈڈیال آزاد کشمیر میں متعدد بار فری آئی کیمپ لگا چکے ہیں اور وہاں ہزاروں افراد میں آنکھوں کی روشنی بحال ہو چکی ہے، آئی کیمپوں میں ادویات، عینکیں، لینز، میڈیکل ٹیسٹ سمیت تمام سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں اور آئی کیمپ کا مکمل فیڈ بیک دیا جاتا ہے۔رفاقت علی خان نے کہا کہ انگلینڈ آتے ہوئے انھیں 26برس ہو گئے ہیں لندن فیملی شہر ہے، میری دوسری نسل میں میرا بیٹا بخت علی یہاں پرفارم کرنے آیا ہے، یہاں ہمیشہ پیار ملتا ہے، المصطفی کے ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ نثار احمد نے کہا کہ آپ کی عطیات سے لوگوں کی زندگی بدل سکتی ہے، گلوکار رفاقت علی خان اوربخت علی خان کے ساتھ فنڈ ریزنگ ڈنر کا تیسرا بڑا پروگرام برمنگھم میں ہوا، جس میں المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد، نثار احمد، چودھری شفیق الرحمان، کونسلر مصطفیٰ ملک نے اظہار خیال کیا۔ کونسلر مصطفی ملک نے کہا کہ المصطفی پاکستان کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں آنکھوں کا بہترین علاج معالجہ فراہم کررہی ہے، میں نے دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں المصطفی آئی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں علاج کی شاندار خدمات مہیا کی جارہی ہیں، غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم جاری ہے جس پر عبدالرزاق ساجد کو مبارکباد دیتا ہوں ۔فراز یوسف زئی نے کہا کہ المصطفی بااعتماد چیرٹی ہے جس نے غزہ جنگ کے دوران لاکھوں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا، علاج معالجہ، پینے کے صاف پانی، ہسپتالوں کی تعمیر سمیت غزہ متآثرین کے لئے مثالی کام کئے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی غذائی امداد، بچوں کو قران مجید حفظ، یتیم بچوں کی تعلیم سمیت دیگر فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔فنڈ ریزنگ کی مانچسٹر،لندن اور برمنگھم میں ہونے والی تمام تقریبات میں مہمانوں کے لئے شاندار ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔ حاضرین نے کہا کہ رفاقت علی خان کی لائیو پرفارمنس برسوں یاد رہے گی، المصطفی دنیا بھی میں مثالی کام کررہی ہے، رمضان المبارک کے دوران المصطفیٰ کے ساتھ بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں گے۔

لندن


————————————————————–
مانچسٹر



—————————————————————————————————–
برمنگھم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں