رمضان مہربان کے دوران پورا مہینہ ۔۔ المصطفیٰ کی طرف سے مختلف شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں اور دور دراز بستیوں میں افطاریوں کا سلسلہ جاری رہا ۔۔ اسی سلسلہ میں بہاولپور کے قریب پاکستان کے سب سے بڑے صحرائی علاقہ چولستان میں بسنے والے مفلوک الحال انسانوں کے لئے دعوت افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ جس میں صحرا نشینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔ اخوت ، محبت اور خدمت کے رنگوں سے سجی اس دعوت افطار کے کچھ مناظر ملاحظہ کیجئے
