74

چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد کی اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں محبت بھری پذیرائی

چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ایک دن کے مختصر دورہ پر اپنے آبائی شہر میاں چنوں پہنچے تو ان کے زمانہ طالب علمی کے دوستوں ، پرانے تنظیمی ساتھیوں اور شہر کی اہم سماجی ، سیاسی اور دینی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر گیلانی پلازہ میں شہر کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سید ایاز محمود گیلانی نے چیئرمین المصطفی عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ۔ جس میں ساجد محمود گیلانی ، چوہدری محمد منشا کھکھ ، صاحبزادہ میاں سجاد علی نازش ، سردار اورنگ زیب نیازی ، شاہد جاوید ، مہر نجف دلو ، مہر جہانگیر دلو ، حاجی شمیم ہاشمی ، قمر ادریس بھٹہ ، مہر منظور ملوکا اور مرزا احمد علی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔۔ دورہ میاں چنوں کے دوران عبدالرزاق ساجد نے معروف عالم دین علامہ حافظ محمد سلمان رضوی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور چند ماہ پہلے اس دنیا سے رخصت ہو جانے والے معروف دینی راہنما صاحبزادہ محمد عبداللہ سیالوی کے انتقال پر ان کے بیٹے علامہ محمد قاسم سیالوی سے تعزیت کا اظہار کیا ۔۔ عبدالرزاق ساجد نے اپنے دورہ میاں چنوں کے آخر میں بستی دلواں پہنچ کر اپنے دیرینہ دوست مہر افضل دلو کی عیادت کی اور ان کے ڈیرے پر پرانے احباب سے ملاقات کی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں