43

برطانیہ سے تشریف لائے معزز مہمان لارڈ نذیر احمد کی المصطفیٰ پاکستان کے ہیڈ آفس تشریف آوری

اس موقع پر انھوں نے المصطفیٰ آئی ہسپتال ، المصطفیٰ دسترخوان اور المصطفیٰ پاکستان کا ہیڈ آفس وزٹ کیا ۔۔ المصطفیٰ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وہ المصطفیٰ کے قیام سے اب تک مسلسل المصطفیٰ کے سفر سے آگاہ اور اس مشن کا حصہ ہیں ۔ بلاشبہ المصطفیٰ کا کام ہر جگہ دکھائی دیتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد خوش مزاج ، ہمدرد اور شفیق انسان ہیں ۔ ان کے ساتھ میرا تعلق بھائیوں جیسا ہے ۔ لارڈ نذیر احمد کے وزٹ کے موقع پر المصطفیٰ پاکستان کی ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم اور ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل نے بریفنگ دی ۔۔ اس موقع پر فرانس کے معروف بزنس مین ناصر خان اور ننکانہ صاحب سے تشریف لائے ماضی کے معروف سٹوڈنٹ لیڈر رائے محمد نواز کھرل بھی موجود تھے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں