کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے بے گھر ہونے والے مظلوم کشمیریوں کے لئے المصطفیٰ کی طرف سے لوہار بیلہ ( سن نار ) یونین کونسل نار شیر علی۔باغ ( آزاد کشمیر ) میں ریلیف کیمپ لگایا گیا ۔ اس ریلیف کیمپ میں مقیم خاندانوں کو المصطفیٰ کی طرف سے کھانا پیش کیا گیا۔بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔اور کیمپ میں پناہ گزیں خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا گیا۔المصطفیٰ ہر ایمرجنسی میں خدمت کے لئے ہمہ وقت پیش پیش۔اور ہر لمحہ تیار۔المصطفیٰ کا عزم ہر وقت خدمت،بروقت خدمت ۔۔
