90

مید کی کرنوں سے روشنی کے میناروں تک المصطفیٰ کا عالمگیر فلاحی مشن۔۔۔ پاکستان سے فلسطین تک 19سال سے خدمتِ انسانیت کا یہ چشمہ فیض رساں مسلسل جاری

میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے جناب عبدالرزاق ساجد نے برطانیہ میں ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ کا اجرا کیا

تنویر ابن بشیر
المصطفیٰ ویلفئر ٹرسٹ دنیا کے 24 ممالک میں موثر نیٹ ورک اور متحرک ٹیم کے ساتھ رنگ‘ نسل‘ مذہب‘ علاقہ اور فرقہ کی تفریق اور امتیاز سے بالاتر ہو کر، لاچار اور بیمار، بے بس اور بیکس خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کیلئے سرگرم ِعمل عالمی فلاحی تنظیم ہے۔ میاں چنوں سے آبائی تعلق رکھنے والے عبدالرزاق ساجد نے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد 2006ء میں انگلینڈ میں ”المصطفیٰ“ کے کام کا آغاز کیا۔ آج الحمداللہ پاکستان اور آزادکشمیر کے تمام چھوڑے بڑے شہروں‘ قصبوں اور دیہاتوں سمیت ایشیاء، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکہ تک ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ کا فعال سیٹ اَپ دُکھی انسانیت کے درد بانٹنے کیلئے ”ہر وقت خدمت اور بروقت خدمت“ کے جذبے کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے اور خوشیوں سے محروم انسانوں کو سکھ اور سکون فراہم کرنے کا مشن صادق جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ جاری ہے۔ المصطفیٰ کی ٹیم کا یقین اور عقیدہ ہے کہ ”خالق تک رسائی‘ مخلوق سے بھلائی کے بغیر ممکن نہیں“۔


المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام پچھلے کئی برس سے”روشنی سب کے لئے“ کے سلوگن کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا، گیمبیا، سری لنکا، یمن، شام، انڈونیشیا، ملاوی، نائیجیریا، افغانستان، عراق اور برما سمیت مختلف غریب خطوں اور ملکوں میں“ فری آئی کیمپ“ لگانے کا سلسلہ باقاعدگی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ برسہا برس سے جاری المصطفیٰ کے فری آئی کیمپوں کے ذریعے اب تک دو لاکھ پچاس ہزار آنکھوں کے مفت آپریشن کئے جا چکے ہیں۔اِس کا مکمل ڈیٹا (مریضوں کی تصاویر، ایڈریسز، فون نمبرز اور شناختی کارڈز) المصطفیٰ کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ ان فری آئی کیمپوں میں آپریشن سے پہلے ہر مریض کے بلڈ پریشر، شوگر، ہیپپاٹائٹس اور ایڈز کے ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں تاکہ اگلی کسی ہیلتھ پیچیدگی سے محفوظ رہا جا سکے۔ آپریشن کے بعد مریضوں کو“ المصطفیٰ“ کی طرف سے عینکیں، لینز، ادویات اور کھانا بھی مفت پیش کیا جاتا ہے۔
المصطفیٰ یوں تو پچھلے کئی برس سے غزہ(فلسطین) کے لوگوں کی مدد، صحت اور غذائی ضروریات کے ضمن میں اعانت فراہم کر رہا ہے لیکن”غزہ“ میں 7 اکتوبر 2023ء سے پیدا ہونے والی حالیہ جنگی صورت حال میں ”المصطفیٰ“ کی جانب سے امدادی کاموں میں زیادہ تیزی لائی گئی۔ المصطفیٰ، غزہ میں شروع سے آج تک مسلسل ریلیف مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔۔ المصطفیٰ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد حالیہ جنگی صورت حال پیدا ہوتے ہی اپنے وفد کے ہمراہ مصر گئے تھے۔ وہاں اُنھوں نے ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ کوارٹر کا دَورہ کر کے ریڈ کریسنٹ اور المصطفیٰ کے درمیان غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کا معاہدہ کیا۔ المصطفیٰ نے ایک اور MOU اُردن کی رائل فیملی کے ہاشمی ٹرسٹ کے ساتھ کیا اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ورکس اینڈ ریلیف کا تعاون بھی حاصل کیا۔ اس طرح المصطفیٰ ریڈ کریسنٹ، ہاشمی ٹرسٹ اور اقوام متحدہ ایسے عالمی رفاحی اداروں کی معاونت اور سہولت کاری سے اب تک ”رفاہ“ بارڈر(مصری سرحد سے متصل) اور کریم ابو سالم کے راستے لاکھوں برطانوی پاونڈز کا امدادی سامان غزہ میں پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اِس امداد میں ادویات، پینے کا صاف پانی، گرم کپڑے، گدے، کمبل، خیمے، خواتین کے استعمال کی اشیاء، حفظانِ صحت کی کٹس، میڈیکل ایکوپمنٹ اور ایمبولینسیں شامل ہیں۔ غزہ جہاں ہر قسم کا انفراسٹرکچر اور ہسپتال تباہ ہو چکے تھے، وہاں المصطفیٰ نے 9 جولائی 2024 ء کو خان یونس کے مقام پر فیلڈ ہسپتال قائم کیا جو آج بھی کام کر رہا ہے۔ اس ہسپتال میں ہر قسم کے طبی آلات مہیا کئے گئے ہیں۔ اس ہسپتال میں روزانہ 500 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ المصطفیٰ کے اس فیلڈ ہسپتال میں آپریشن تھیٹر، انتہائی نگہداشت کے یونٹ، انکیوبیٹرز اور زچگی کا شعبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ المصطفیٰ کے تعاون سے غزہ کے مختلف علاقوں میں موجود چھ مزید ہسپتالوں کی مالی، ادویات اور میڈیکل آلات کی شکل میں معاونت بھی کی جا رہی ہے۔ ان ہسپتالوں میں جنوبی غزہ کا فیلڈ ہسپتال، مقتل الحوا فیلڈ ہسپتال خان یونس، ریڈ کریسنٹ ہسپتال خان یونس، فیلڈ ہسپتال نابلس، اُردنی سرجیکل سٹیشن رام اللہ، اُردنی سرجیکل سٹیشن جینیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ المصطفیٰ نے غزہ کی سرحد پر، مصر کی جانب ہریس کے مقام پر اوپن کچن قائم کیا اور اس کچن سے ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اہلِ غزہ کو تازہ کھانا فراہم کیا جاتا رہا۔ غزہ میں المصطفیٰ کی امدادی آج بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
المصطفیٰ“ کو پاکستان کے دل لاہور اور لاہور کے دل مزنگ روڈ پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے متصل، برٹش کونسل اور پنجاب اسمبلی کے نواح میں نہایت شاندار“ المصطفے آئی ہسپتال“ قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔المصطفیٰ کے اس سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں پرچی سے آپریشن تک تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔نومبر 2020ء کو قائم ہونے والے المصطفیٰ آئی ہسپتال میں صرف چار سال کے مختصر عرصہ میں پندرہ ہزار سفید موتیا کے مفت آپریشن مکمل ہو چکے ہیں۔ اس طرح یہ ہسپتال لاہور میں آنکھوں کے سب سے زیادہ مفت آپریشن کرنے والا ہسپتال بن چکا ہے۔ ہسپتال میں جدید ترین مشینری نصب کی گئی ہے۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کی ٹیم لاہور کے مختلف علاقوں اور لاہور کے گرد و نواح میں ہر روز او پی ڈی کیمپ لگا کر مریضوں کی سکریننگ کر کے سفید موتیا کے مریضوں کو آپریشن کے لئے ہسپتال لانے کا بندوبست کرتی ہے۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کی طرف سے لاہور شہر میں 560 فری آئی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ ان کیمپوں میں ہزاروں افراد کی آنکھوں کا چیک اپ کیا گیا اور نظر کے ہزاروں چشمے تقسیم کئے گئے۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال میں مریضوں کی عزت و وقار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ہسپتال آنے والے مریضوں اور اُن کے لواحقین کو دوپہر اور شام کا کھانا بھی مفت پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا جاتا ہے۔
لاہور کے علاوہ اٹک اور مانسہرہ میں بھی المصطفیٰ ہسپتال کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اٹک اور مانسہرہ کے المصطفیٰ ہسپتال صرف آنکھوں کے نہیں بلکہ جنرل ہسپتال ہیں جہاں پر ہر طرح کی طبی سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ آزاد کشمیر کے شہر ڈھڈیال اور بحریہ انکلیو اسلام آباد میں بھی المصطفیٰ ہسپتال تعمیر کئے جا رہے ہیں۔الحمد للہ۔ لاہور میں مزنگ روڈ پر ”المصطفیٰ دسترخوان“ بھی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اس دسترخوان میں دوپہر اور شام کا معیاری کھانا مفت اور عزت و احترام کے ساتھ مستحقین کو پیش کیا جاتا ہے۔ دسترخوان میں میزیں کرسیاں لگا کر حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا صاف ستھرا کھانا کھلانے کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دسترخوان میں ہر روز سینکڑوں افراد دوپہر اور شام کا کھانا کھاتے ہیں۔ المصطفیٰ دسترخوان میں رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہر روز ایک ہزار افراد کے لئے سحر و افطار کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
المصطفیٰ کی طرف سے غریب اور مستحق خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل فوڈ پیکٹس تقسیم کرنے کی خوبصورت روایت کئی برس سے جاری ہے۔ ان فوڈ بیگز میں کئی ماہ کا راشن مہیا کیا جاتا ہے۔ المصطفیٰ کے زیراہتمام ہر برس سردیوں کے موسم میں مستحق افراد اور غریب خاندانوں کو رضائیاں، گرم کپڑے، جرسیاں اور گرم چادریں فراہم کی جاتی ہیں۔ المصطفیٰ کی طرف سے پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں حافظ پروجیکٹ کے تحت قرآن حفظ کرنے والے خوش نصیب طلباء وطالبات کو ہر ماہ وظیفہ پیش کیا جاتا ہے۔ قرآن مجید کی تدریس کے فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ کرام کی تنخواہیں بھی المصطفیٰ کی طرف سے ادا کی جاتی ہیں۔ المصطفیٰ کے زیراہتمام مختلف پسماندہ خطوں اور ملکوں سمیت پاکستان کے صوبہ سندھ میں محرومیوں کے شکار علاقہ تھر اور جنوبی پنجاب میں آئے روز خشک سالی کی زد میں آنے والے چولستان میں کلین واٹر پروجیکٹ نتیجہ خیزی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس منصوبہ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے غریب گھروں، عوامی گزرگاہوں اور پبلک مقامات پر واٹر پمپس کی تنصیب کے علاوہ غریب کاشت کاروں کے لئے آبپاشی کی غرض سے ٹیوب ویل لگائے جاتے ہیں۔ المصطفیٰ کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی پاکستان کے مختلف قصبوں، دیہاتوں اور شہروں میں نصب کئے گئے ہیں۔“ المصطفیٰ“ کی طرف سے ہر سال عید الاضحی کے موقع پر مختلف ممالک کے کئی شہروں اور دیہاتوں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یوں غریب، محروم اور نادار خاندانوں میں انتہائی منظم طریقے سے، احترام کے ساتھ، شاندار پیکنگ میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔
المصطفیٰ کی طرف سے ہزاروں یتیم بچوں کو سپانسر بھی کیا جارہا ہے۔ ان یتیم بچوں کی تعلیم، رہائش، خوراک، لباس سمیت تمام ضروریات زندگی کی مکمل ذمہ داری المصطفیٰ سرانجام دے رہا ہے۔
”المصطفٰی ” کی طرف سے پسماندہ علاقوں میں اب تک سینکڑوں مساجد کی تعمیر اور سینکڑوں پرانی مساجد کی مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔المصطفیٰ کے زیراہتمام معذور افراد کے لئے سمال بزنس سیٹ اپ کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ اور خواتین کو مختلف ہنر سکھا کر انھیں معاشی خود کفالت کے راستے پر گامزن کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ضلع گجرات کے دو قصبوں ٹانڈہ اور راجے کی میں المصطفیٰ کے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کام کر رہے ہیں۔ ان سنٹرز میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دوسرے ہنر سکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نسل در نسل غلامی کی زندگی گزارتے بھٹہ مزدوروں کو ان کے مالکان کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے بھی المصطفیٰ نے کئی برس سے مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کے تحت بھٹہ خشت مزدوروں کے قرض ادا کر کے انھیں آزادی دلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک سینکڑوں بھٹہ خشت مزدور خاندانوں کو آزادی دلائی جا چکی ہے۔ المصطفیٰ“ کے پلیٹ فارم پر ہر سال ربیع الاول کے مبارک مہینے میں فیصل آباد، کامونکی اور دوسرے کئی شہروں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یوں غریب بچیوں کو ضروری گھریلوں سامان پر مشتمل جہیز کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔
بنگلہ دیش میں پناہ گزیں برما کے بے گھر مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی داد رسی کے لئے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ فلاحی کام“ المصطفیٰ“ کو سرانجام دینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ المصطفیٰ کی طرف سے اب تک ایک ملین برطانوی پونڈز کی رقم روہنگیا مسلمانوں کی بحالی اور داد رسی کے لئے خرچ کی جا چکی ہے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اور اُردن کی شاہی فیملی کے ” ہاشمی ٹرسٹ ” کے مابین طے پانے والے ایم او یو کے تحت مسجد ِاقصی ٰ،بیت المقدس، میں قرآن مجید کی تجوید و قرأت اور تفہیم و تشریح کی کلاسز کے لئے ” المصطفیٰ وقفیہ قرآن سرکل ” مستقل بنیادوں پر چل رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں المصطفیٰ قرآن سرکل کے تحت خواتین اور مردوں کی الگ الگ سات قرآنک کلاسز جاری ہیں۔ کلاسز جوائن کرنے والے مردوں اور عورتوں کو وظائف اور اساتذہ کو تنخواہیں المصطفیٰ کی طرف سے دی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں اگست 2022 ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی انتہائی دردناک صورت حال میں المصطفیٰ کے رضاکاروں نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کیں۔ سیلاب کے فورا بعد المصطفیٰ کے رضاکار خیبرپختونخواہ، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کے لئے متحرک ہو گئے اور گہرے پانیوں میں پھنسے انسانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لئے دن رات مسلسل کام کیا۔ جگہ جگہ ہنگامی بنیادوں پر کھانے کا بندوبست کیا اور لنگر کا یہ سلسلہ مسلسل دو ماہ جاری رہا۔ المصطفیٰ کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگا کر سیلاب زدگان کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں اور سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں تک دو ماہ کا راشن پہنچایا گیا۔
6 فروری 2023ء کو ترکیہ اور شام میں آنے والے شدید ترین زلزلہ کے فورا بعد دونوں ممالک میں پہلے سے موجود المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا نیٹ ورک ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر متحرک ہو گیا اور ترکیہ اور شام میں موجود المصطفیٰ سے وابستہ رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ہزاروں انسانوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتالوں میں پہنچایا۔ زلزلہ سے اگلے ہی روز المصطفیٰ کے لندن ہیڈ آفس سے فوری طور پر مالی امداد ترکیہ اور شام میں المصطفیٰ کے ذمہ داران کو ارسال کر دی گئی اور زلزلہ زدگان کو کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ المصطفیٰ کی طرف سے ہر روز دس ہزار افراد کو تازہ کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ مسلسل کئی ہفتے جاری رہا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ اُس نے ہمیں یہ توفیق اور اعزاز بخشا کہ ہم انسانوں کے تعاون سے، پاکستان و مشرقِ وسطیٰ سمیت، دُنیا کے مختلف خطوں میں مستحق اور دُکھی انسانیت تک ممکنہ امداد فراہم کرنے کے قابل ہو رہے ہیں۔ خدا کے حضور دعا ہے کہ وہ ہمیں آئندہ بھی مزید اپنے بندوں کی خدمت بجا لانے کی ہمت اور توفیق بخشے۔ آمین۔ اِس عظیم، بے لوث اور رفاہِ عامہ کے انسانیت نواز پراجیکٹ کے مسلسل جاری رکھنے کے لئے ہمیں آپ سب کے تعاون اور دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے۔ المصطفیٰ کو عطیات، زکوۃ دینے کے لئے آپ درج ذیل بینک اکاونٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں:
Account Name ‘Al-Mustafa Welfare Trust’.
Account No. 53820168
Sort Code: 30-90-89
Al-Mustafa Welfare Trust’ and send it to us at 110 High Street HOUNSLOW, TW3 1NA
Call 0208 569 6444 Website: www.almustafatrust.org

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں