370

“المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ “لندن سمیت مختلف برطانوی شہروں میں فرنٹ لائن پر عوامی خدمات میں مصروف

ایمز رپورٹ
“المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ” انسانی فلاح کے دیگر منصوبوں کی طرح کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں لندن سمیت مختلف برطانوی شہروں میں فرنٹ لائن پر عوامی خدمات میں مصروف (کی ورکرز ) کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے ان کی ورکرز میں “این ایچ ایس” ورکرز ، بینکوں کے ملازمین اور کئیر ہومز اور اولڈ پیپل ہومز بھی شامل ہیں ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سمجھتے ہیں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے کی ورکرز عوام کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خدمات انجام دے رہے ہیں چنانچہ بطور ایک چیرٹی بھی اور انسانیت کے ناطے بھی ہمارا یہ فرض اولین ہے کہ ہم اپنی استعداد کے مطابق اپنے ان بھائیوں کا خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹاف ہسپتالوں ،پولیس اسٹیشنز، اسکولوں ،بینکوں اور اولڈ پیپل ہومز سے رابطہ کرتا ہےاور وہاں کی انتظامیہ کی مرضی اور گائیڈ لائنز کے مطابق انہیں کھانے پینے کی اشیاء پہنچاتا ہے۔ عبدالرزاق ساجد نے کہا ہم جانتے ہیں کہ ان فرنٹ لائن ورکرز کو کھانے پینے کی اشیاء جیسی مدد کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جو لوگ کرونا جیسی خطرناک وبا کے دوران بھی خدمت انسانی کیلئے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں ہم انہیں اپنے طور پر ان کی ملازمتوں کی جگہوں پر کھانا پہنچائیں اس سے اور وہ سمجھیں گے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں کوئی ہے جو ہمارا احساس کر رہا ہے انہوں نے کہا کچھ ہو نہ ہو لیکن ان کی حوصلہ افزائی ضرور ہوگی اور وہ یہ سمجھیں گے کہ ہم اکیلے نہیں ہیں کوئی ہے جو ہمارا احساس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا اسی احساس کا نام انسانیت ہے اور ذمہ دار شہری ہونے کا فریضہ بھی یہی ہے۔ دوسری طرف ہم پاکستان ، آزاد کشمیر ، برما، بنگلہ دیش ، انڈیا ، صومالیہ ،فلسطین، شام اور یمن کے ساتھ ساتھ دنیا کے ہر خطے میں اپنا خدمت انسانی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث یا قدرتی آفات کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں ہم انہیں نہ صرف کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کا بندوبست کرتے ہیں بلکہ شلٹر بھی فراہم کرتے ہیں لیکن ہم نے ضروری سمجھا کہ یو کے جہاں سے ہم فنڈز اکٹھا کرتے ہیں وہاں بھی جہاں ضرورت ہو مدد کی جائے انہوں نے کہا ہم انگلینڈ میں بھی ایسے افراد کے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں جو بے گھر ہیں بوڑھے یا معذور ہیں ہم نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے تمام عرصے میں ایک ایسی فون ہاٹ لائن شروع کی جس پر معذور اور عمر رسیدہ افراد فون کر کے اپنی ضرورت کی اشیا اپنے ڈور اسٹیپ پر منگوا سکتے تھے ۔انہوں نے کہا المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یہ سب کام کسی ستائش کی تمنا کے لیے نہیں بلکہ اللہ تعالی کے فرمان کے مطابق اور اس کی رضا کے لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے حقوق تو معاف کر دے گا حقوق انسانی کی کوئی معافی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں