359

المصطفیٰ کی طرف سے معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم

معذور افراد کو تعلیم، روزگار مہیا کر کے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے:نیاز حسین گشگوری
المصطفیٰ آئی ہسپتال اندھے پن کا مفت علاج کر کے معاشرے کی بہت بڑی خدمت کر رہا ہے

ایمز رپورٹ
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کے تعاون سے المصطفیٰ آئی ہسپتال مزنگ روڈ لاہور میں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں،تقریب کے مہمان خصو صی پنجاب اسمبلی کے رکن نیاز حسین گشگوری جبکہ شرکا میں ارسلان طاہر، فیاض احمد اطہر، شاہد عبدالمتین، محمد طاہر، محمد شکیل سمیت دیگر موجود تھے۔ ایم پی اے نیاز حسین گشگوری نے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم، روزگار مہیا کر کے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے وہیل چیئر تقسیم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ آنکھوں کی بینائی بہت بڑی نعمت ہے، المصطفیٰ آئی ہسپتال اندھے پن کا مفت علاج کر کے معاشرے کی بہت بڑی خدمت کر رہا ہے، المصطفیٰ فری آئی کیمپوں کے ذریعے نابینا افراد کی محرومیوں کو دور کر رہا ہے، المصطفیٰ سیلاب، زلزلے اور قدرتی آفات میں ہمیشہ سب سے پہلے ریلیف کے لئے پہنچتی ہے،خود کو المصطفیٰ کا رضا کار سمجھتا ہوں اور چوبیس گھنٹے ہر جگہ فلاحی کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور فلاحی منصوبوں میں مکمل تعاون کروں گا۔المصطفیٰ کے ساتھ اللہ اور رسول کی وجہ سے رشتہ ہے۔ ارسلان طاہر نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال غیر منافع بخش ادارہ ہے،المصطفیٰ اندھے پن کے خلاف جدو جہد میں مصروف ہے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنکھوں،طبی معائنہ جات، الٹر سائونڈ سمیت دیگر خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں