645

آنکھوں کے راستے دل میں اترنے والے لمحے ،لاہور میں المصظفیٰ آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب کی صدارت کی ،وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری مہمان خصوصی تھے
رپورٹ : محمد نواز کھرل

13 نومبر (2020) کا سرشاریوں اور خوشیوں سے بھرا دن ۔۔۔ تاریخ کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جانے والا تاریخی دن ۔۔۔ داتا کی نگری لاہور میں خلق خدا کے درد بانٹنے کے لئے بننے والے ، جدت اور ندرت کے شاہکار “ المصطفے آئی ہسپتال “ کے افتتاح کا خوشگوار دن ۔۔۔ یہ افتتاحی تقریب ہسپتال سے ملحقہ خالی پلاٹ میں شامیانے لگا کر منعقد کی گئی ۔۔۔ اس کہکشاں صفت تقریب کی صدارت پنجاب کے فعال و متحرک گورنر جناب چوہدری محمد سرور نے کی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے چیف گیسٹ کی حیثیت سے تقریب میں شرکت کی ۔۔ معروف اینکر ، کالم نگار اور تجزیہ کار جناب سہیل وڑائچ مہمان اعزاز تھے ۔۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک جگمگاتی کامیابی کو سیلیبریٹ کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستان اور برطانیہ سے اہم ترین صحافتی ، سماجی ، ادبی ، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شریک ہو کر “ المصطفے “ کے ساتھ والہانہ محبتوں کا ثبوت دیا ۔۔۔ علامہ نور الزمان نوری کی تلاوت قرآن مجید اور نوجوان لکھاری میاں حزیفہ اشرف عاصمی کی نعت رسول مقبول سے شروع ہونے والی اس بامقصد تقریب کے مقررین میں روزنامہ جنگ کے معروف کالم نگار مظہر برلاس ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر ایثار رانا ، روزنامہ اوصاف کے ایڈیٹر فرخ سعید خواجہ ، معروف کالم نگار ، شاعرہ اور ناول نگار محترمہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ، پنجاب اسمبلی کی سابق رکن محترمہ آمنہ الفت ، انٹرنیشنل صوفی سکالرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر مسعود رضا الرفاعی ، پی ٹی آئی آذاد کشمیر کے سابق نائب صدر چوہدری محمد رزاق ، برطانیہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد صدیق ، برطانیہ کے نیک نام سماجی و دینی راہنما حاجی منیر احمد ، ممتاز ادیب اور خطیب محمد منشا قاضی ، معروف شاعر اور کالم نگار علی اصغر عباس اور معروف موٹیویشنل سپیکر پروفیسر رف رف شامل تھے ۔۔۔ نظامت کی ذمہ داری راقم الحروف ( محمد نواز کھرل ) نے نبھائی ۔۔۔ تقریب کے میزبان چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد ، کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی اور المصطفے آئی ہسپتال کے صدر طارق حمید فضل نے اپنی تقریروں میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انھیں دنیا بھر میں جاری المصطفے کی فلاحی سرگرمیوں اور آئی ہسپتال کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔۔۔ اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر اور معروف کالم نگار اور اینکر جناب ایثار رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال کا قیام لائق تحسین اور قابل قدر فلاحی منصوبہ ہے ۔ اس ہسپتال کے ذریعے مخلوق خدا کی خدمت کا مشن تیز تر ہو گا ۔ دیکھنے سے محروم ہو جانے والی آنکھوں کو پھر سے دیکھنے کے قابل بنا دینا بہت بڑی خدمت ہے ۔ ممتاز شاعرہ اور روزنامہ خبریں کی کالم نگار ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المصطفے آئی ہسپتال نابینا افراد کی بصارت بحال کر کے انھیں تاریکی سے روشنی کی طرف لانے کا ذریعہ بنے گا ۔ روشنی پھیلانے کے اس مشن میں ہم المصطفے کے ساتھ ہیں ۔ میں ذاتی طور پر المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے جذبہ اور خلوص سے بہت متاثر ہوئی ہوں ۔ یہ باکمال انسان ہمہ وقت انسانیت کی بھلائی کے لئے بے چین اور متحرک رہتا ہے ۔ محترمہ آمنہ الفت ( سابق ایم پی اے ) نے اپنی گفتگو میں کہا کہ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کو آنکھوں کے ایک لاکھ آپریشن مکمل کرنے پر والہانہ مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ المصطفے آئی ہسپتال بننے کے بعد اب کوئی غریب نابینا وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آنکھوں کی روشنی سے محروم نہیں رہے گا ۔ فلاح و نجات کا راز خدمت خلق میں پوشیدہ ہے ۔
……………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………
تقریب کے شرکا
تقریب کا حصہ بننے والوں میں معروف کالم نگار اور اینکر جناب سہیل وڑائچ ، روزنامہ جنگ کے کالم نگار اور معروف تجزیہ کار جناب مظہر برلاس ، ممتاز دانشور جناب تنویر قیصر شاہد ، پاکستان برطانیہ چیمبر آف کامرس کے سابق چیئرمین محمد صدیق چوہدری ، برطانیہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی منیر احمد ، برطانیہ کے اہم ترین صحافی وجاہت علی خان ( جنگ ) ، راجہ فیض سلطان ( جیو ، لندن ) ، شوکت ڈار ( دنیا چینل لندن ) ، ملک غلام حسین اعوان ( 92 نیوز لندن ) ، افتخار قیصر ( سابق بیورو چیف جنگ لندن ) ، پنجاب اسمبلی کی سابق رکن آمنہ الفت ، پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منور انجم ، تحریک انصاف کی راہنما شہزادی اورنگ زیب ، معروف ناول نگار ، شاعرہ اور کالم نگار محترمہ ثناء احمد ( جرمنی ) ، انٹرنیشنل صوفی سکالرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر مسعود رضا ، روزنامہ “ اوصاف “ کے ایڈیٹر فرخ سعید خواجہ ، المصطفے کی ٹرسٹی محترمہ روبینہ خواجہ ، مسلم لیگ ن کی راہنما نبیلہ طارق ایڈووکیٹ ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر اور مقبول کالم نگار و اینکر ایثار رانا ، متروکہ وقف املاک کے سنٹرل بورڈ کے رکن ڈاکٹر شمس الرحمن شمس ، معروف کالم نگار ، شاعرہ اور ناول نگار ڈاکٹر عمرانہ مشتاق ، سنیئر شاعر اور ادیب علی اصغر عباس ، معروف اینکر شاہد نذیر چوہدری ، معروف سماجی ، فلاحی و ادبی شخصیت سمیرا بتول ، محترمہ روبینہ افتخار ، رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر راؤ غلام مصطفے ، معروف ادیب اور خطیب جناب منشا قاضی ، معروف صحافی اور شاعر جناب شہباز انور خان ، ممتاز شاعر اور کالم نگار ناصر بشیر ، معروف لکھاری ناصف اعوان ، پی ٹی آئی آذاد کشمیر کے سابق نائب صدر چوہدری محمد رزاق ، المصطفے آئی ہسپتال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ناصر چوہدری ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راشد صدیق کھوکھر ، پیارے بھائی شہزادہ علی ذوالقرنین ، نامور دینی سکالر ڈاکٹر بدر منیر سیفی ، پنجابی کے مقبول ترین شاعر اور کالم نگار سرفراز انور صفی ، قائد اعظم لائبریری لاہور کے ڈائریکٹر میڈیا شیر افضل ملک ، معروف کالم نگاری، قانون دان اور دانشور میاں محمد اشرف عاصمی ، سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین جناب عمران چوہدری ، تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی ، نفاذ قومی زبان تحریک کے شعبہ خواتین کی صدر محترمہ فاطمہ قمر ، معروف کاروباری شخصیت لیاقت علی چشتی ، کئی کتابوں کے مصنف سید عارف نوناری ، انجمن طالبات اسلام پاکستان کی سابق مرکزی ناظمہ محترمہ نصرت سلیم صاحبہ ، ممتاز کالم نگار مبین سلطان ، معروف شاعر اور کالم نگار برادرم ریاض احمد احسان ، نامور شاعر یوسف پنجابی ، مقبول موٹیویشنل سپیکر پروفیسر رف رف ، المصطفے آئی ہسپتال کے سنیئر نائب صدر خالد حمید فضل ، معروف کالم نگار اور بلاگر نوشی بٹ ، اے ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عامر اسماعیل ، اے ٹی آئی پنجاب کے سابق ناظم شہزادہ بٹ ، معروف دینی شخصیت عطاء الرحمن فاروقی ، نوجوان شاعر رضوان انجم ، گریژن یونیورسٹی لاہور کے استاد اور دانشور قاضی طاہر مسعود ، معروف کالم نگار عمران امین ، چھ کتابوں کے مصنف چوہدری محمد تنویر سرور ، پی یو جے کے فنانس سیکریٹری بدر ظہور چشتی ، سابق طالب علم راہنما میاں افتخار احمد ، محمد لطیف گورمانی ، اجمل لطیف گرمانی ، افضل لطیف گرمانی ، گیان فاؤنڈیشن کے صدر اور معروف ادیب آفتاب جاوید ، جے یو پی کے راہنما رشید خان سہو ، منہاج یونیورسٹی کے استاد علامہ نور الزمان نوری ، اکادمی ادبیات لاہور کے سابق ڈائریکٹر محمد جمیل ، نوجوان مصنف صاحبزادہ حزیفہ اشرف عاصمی ، اور انجمن طلباء اسلام کے سابق راہنما محمد اکبر چوہدری ، صحافی/ اینکر حامد خان المشرقی بھی شامل تھے ۔
………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………….




برطانیہ کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیت چوہدری محمد صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے کئی برس سے المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی و رفاہی کام کو بہت قریب سے دیکھنے کے بعد گواہی دیتا ہوں کہ المصطفے کے تمام تر معاملات شفاف ہیں اور ان کا کام انتہائی متاثرکن ہے ۔ ہم سب کو اللہ کی عطا کردہ آنکھوں کی نعمت کے شکرانے کے لئے بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کے مشن میں المصطفے کا مددگار بننا ہو گا ۔

انٹرنیشنل صوفی سکالرز فورم کے چیئرمین ، ممتاز علمی و فکری شخصیت علامہ ڈاکٹر مسعود احمد رضا نے اپنی فکرانگیز گفتگو میں کہا کہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کرنا صوفیانہ عمل ہے ۔ ہم زمین والوں کو خوش کر کے ہی آسمان والے رب کو خوش کر سکتے ہیں ۔ زندگی کا اصل مقصد اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے جینا ہے ۔ المصطفے آئی ہسپتال کا قیام مایوسی کے اندھیروں میں امید کی کرن ہے ۔ میں ہمیشہ المصطفے کے لئے دعاگو رہتا ہوں ۔ عبدالرزاق ساجد ہمارے زمانہ طالب علمی کے ساتھی ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ۔ روزنامہ جنگ کے معروف کالم نگار اور مقبول تجزیہ کار جناب مظہر برلاس نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المصطفے ٹرسٹ اور مدینہ ٹرسٹ نے المصطفے آئی ہسپتال قائم کر بے سہاروں کے لئے سہارا بننے کا ایسا تابندہ کام کیا ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے ۔ کسی کی بینائی بحال کر دینا دراصل اس کے لئے زندگی بحال کر دینے کے مترادف ہے ۔ ہمارے دوست عبدالرزاق ساجد نے اپنی زندگی مفلوک الحال انسانوں کے لئے وقف کر کے اپنا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لئے نقش کر دیا ہے ۔ مقبول ترین اینکر ، کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف جناب سہیل وڑائچ نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں زمانہ طالب علمی میں اے ٹی آئی کے ساتھ وابستہ رہا ہوں ، اس لحاظ سے عبدالرزاق ساجد کے ساتھ میرا یاد خیر البشر کا نظریاتی رشتہ ہے ۔ میں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے فلاحی کام کی دل سے قدر کرتا ہوں ۔ میں برطانیہ میں بھی المصطفے کے ہیڈ آفس کا کئی بار وزٹ کر چکا ہوں اس لئے ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ المصطفے کو دیئے گئے عطیات کا ایک ایک روپیہ اور ایک ایک پاؤنڈ نہایت ذمہ داری اور دیانت کے ساتھ فلاحی مشن پر خرچ کیا جاتا ہے ۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ کی مخلوق کی داد رسی کے لئے خرچ کرنے سے پیسہ کم نہیں زیادہ ہوتا ہے اور رزق میں برکت پیدا ہو جاتی ہے ۔ المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے دوستوں نے بہت کم وقت میں لاہور کے اہم ترین مقام پر آئی ہسپتال کو بنا اور چلا کر ہم سب کو حیران اور خوش کر دیا ہے ۔


قارئین کرام ! المصطفے آئی ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے چیف گیسٹ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ آج المصطفے آئی ہسپتال کا وزٹ کر کے دل سے بے اختیار المصطفے کی مخلص ٹیم اور ان کے معاونین کے لئے دعائیں نکلی ہیں ۔ عبدالرزاق ساجد کے ساتھ زمانہ طالب علمی سے محبت بھری رفاقت ہے میں نے ہمیشہ ان کو کسی اعلی و ارفع مقصد کے لئے سرگرم عمل دیکھا ہے ۔ میں حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے المصطفے آئی ہسپتال کے قیام کا پُرجوش خیرمقدم کرتا ہوں اور المصطفے ٹرسٹ و المدینہ ٹرسٹ کے مخلص احباب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ہماری حکومت المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی فلاحی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ عظمتوں کے سارے معیارات انسانیت کی خدمت کے ساتھ وابستہ ہیں ۔ مخلوق کی خدمت خالق کو خوش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے پناہ خوشی ہوئی کہ المصطفے اپنے فری آئی کیمپوں کے ذریعے ایک لاکھ آنکھوں کے مفت آپریشن مکمل کر چکی ہے ۔ یہ بہت بڑا کام ہے جس پر میں المصطفے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ المصطفے آئی ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے ۔ المصطفے والے اندھے افراد میں لاٹھیاں نہیں آنکھیں تقسیم کرتے ہیں ۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو غربت و افلاس کے اندھیروں سے اٹے ویران گھروں میں روشنی کے دیپ جلاتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں شرکائے تقریب کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ عشائیہ کے بعد یہ شاندار تقریب اختتام پزیر ہوئی ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں