180

المصطفیٰ آئی ہسپتال میں نئے جدید ترین آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب

ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سنیئر نائب صدر رحمان عزیز چن ، معروف بزنس مین میاں طارق نثار ، ہنسلو جامع مسجد کے امام علامہ جعفر بلال برکاتی کی خصوصی شرکت

محمد نواز کھرل

المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں جدید ترین آلات اور مہنگی ترین جدید مشینوں سے آراستہ نئے آپریشن تھیٹر کا آغاز ہو گیا ۔ اس سٹیٹ آف آرٹ نئے آپریشن تھیٹر کی افتتاحی تقریب میں لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن ، معروف بزنس مین میاں طارق نثار اور ہنسلو جامع مسجد کے امام و خطیب علامہ جعفر بلال برکاتی کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔۔۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ المصطفیٰ آئی ہسپتال آنکھوں کا نور بانٹ رہا ہے ۔ المصطفیٰ آئی ہسپتال کامیاب سرجری کے حوالے سے ٹاپ رینکنگ ہسپتالوں میں شامل ہے ۔ اسلام میں سب سے زیادہ حقوق العباد کی تلقین کی گئی ہے ۔ تقریب کے اہم شرکاء میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کے صدر خالد حمید فضل ، نائب صدر نوشیروان طارق ، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انعام الحق ، ہسپتال کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری ، حج آپریٹرز ایسوسی ایشن کے راہنما چوہدری طالب حسین ، المصطفے کے کنٹری ڈائریکٹر تجمل گرمانی ، المصطفیٰ کی مینجمنٹ ہیڈ محترمہ نصرت سلیم ، امہ حبیبہ فاونڈیشن کی چیئرپرسن حسن زیبا ، نواز کھرل شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں