98

گورنمٹ کالج میاں چنوں ضلع خانیوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین جناب عبدالرزاق ساجد کی مادر علمی گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میاں چنوں میں طلباء و طالبات کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے لگائے گئے جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ کی شاندار افتتاحی تقریب ۔۔۔۔ کالج پہنچنے پر چیئرمین المصطفی کا پرتپاک استقبال ۔۔۔ کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ شاندار اور یادگار تقریب سے چیئرمین المصطفیٰ جناب عبدالرزاق ساجد نے خصوصی خطاب کیا اور اپنے زمانہ طالب علمی کی یادیں کیں ۔ دوسرے مقررین میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود ، ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ تاج دین ، کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ارشاد بھٹی ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میڈم رقیہ سلطانہ ، پروفیسر مہر مقدر سپرا ، المصطفی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل اور چوہدری محمد منشا ککھ شامل تھے ۔۔۔ صاف پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے — المصطفیٰ پاکستان ملک بھر میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے پینے کے صاف، جراثیم سے پاک اور محفوظ پانی کی سہولت عام کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ نوجوان نسل صحت مند اور توانا معاشرہ تشکیل دے سکے۔تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ معززینِ شہر نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور المصطفیٰ کی اس انسان دوست کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں