182

دعاؤں سے مزین ایک نیا سفر — المصطفیٰ آئی ہسپتال، اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جدید ترین ہاؤسنگ سوسائٹی “بحریہ انکلیو” میں المصطفیٰ آئی ہسپتال کی تعمیر کے لیے مختص قطعہ اراضی پر ایک با برکت دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پر معروف روحانی، علمی و فکری شخصیت حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے اپنی پرنور دعا سے اس نیک مقصد کے سفر کو برکت بخشی۔ تقریب میں چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جناب عبدالرزاق ساجد، ایم ڈی محترمہ نصرت سلیم، ڈاکٹر راجہ امجد، محمد نواز کھرل، سجاد اظہر، سید فرخ ظفر، حافظ شیخ محمد قاسم، محسن علی اور حامد رضا سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔🤝 المصطفیٰ پاکستان کی ٹیم اپنے تمام محبین، سپورٹرز اور ڈونرز کے ساتھ اس عظیم قدم پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے —اور عزم کرتی ہے کہ محترمہ نصرت سلیم کی مخلص اور پُرعزم قیادت میں اس نئے ہسپتال کے قیام کے ساتھ آنے والی ذمہ داریوں کو بھرپور اخلاص، خدمت اور اعتماد کے ساتھ نبھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں