چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جناب عبدالرزاق ساجد کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت ۔۔ جامع مسجد غوثیہ نیلسن ( یوکے ) کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کے اس میگا ایونٹ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ہر جوڑے کو لاکھوں مالیت کا ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز بھی عزت و احترام کے ساتھ پیش کیا گیا۔۔ باراتوں کے ساتھ آنے والے مہمانوں کے لئے کھانے کا شاندار اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ایم ڈی المصطفی پاکستان محترمہ نصرت سلیم، محمد نواز کھرل اور سجاد اظہر کے علاوہ جامع مسجد غوثیہ نیلسن کے عہدیداران قاری خالد محمود ، چوہدری محمد صدیق، راجہ رخسار ، برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان اور علاقہ معززین بھی موجود تھے ۔




















