217

گاؤں پیراں خیر آباد، ضلع مانسہرہ ( خیبرپختونخواہ ) میں راشن اور بستر تقسیم

تباہ کن بارشوں اور کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن کے متعدد گاؤں شدید متاثر ہوئے جہاں ندی نالوں میں بدترین طغیانی کے باعث سینکڑوں گھر بہہ گئے ۔ سردیوں کی آمد نے اس علاقہ میں بسنے والوں کے مصائب و مسائل میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے ۔جس سے بچوں اور بوڑھوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ایسے میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن، گرم بستر، اور گھریلو ضروریات کی اشیاء تقسیم کیں۔ یہ مدد ان خاندانوں کے لیے ایک سہارا ہے اور یہ احساس ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں ۔۔ اس سے پہلے بونیر اور بشنوئی میں بھی بھی المصطفی کی طرف سے راشن ، بستر اور برتن تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں