93

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں المصطفیٰ کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

چیئرمین المصطفیٰ عبدالرزاق ساجد کے علاوہ یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف کی بھی شرکت
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لئے المصطفی کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ ۔۔ چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد کے ہاتھوں شاندار افتتاح، یونیورسٹی کے بغداد الجدید کیمپس میں المصطفی کی طرف سے لگائے گئے جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ کا شاندار افتتاح ۔۔۔ چیئرمین المصطفی جناب عبدالرزاق ساجد نے افتتاح کیا ۔۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف ، ڈاکٹر شاہد محمود ( ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ) ، ڈاکٹر وردہ نجیب جمال ( ڈپٹی ڈائریکٹر ایلومینائی افیئرز ) ، شجاع الرحمن ( رجسٹرار ) ، شہزاد خالد ( ڈائریکٹر پی آر ) ، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ( چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک ) کے علاوہ ایم ڈی المصطفی محترمہ نصرت سلیم ، یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹس کی ایلومینائی کے صدر اعجاز احمد فقہی ، ایلومینائی کے جنرل سیکریٹری نیاز احمد ، المصطفی کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز محمد نواز کھرل ، منیجر المصطفی جنوبی پنجاب ارحم سلیم قادری موجود تھے ۔۔ افتتاح سے پہلے یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی کے اعلی حکام اور پروفیسرز نے چیئرمین المصطفی کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ مختلف مختلف فلاحی منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی نشست بھی ہوئی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں